81

التكوير

At-Takwir

The Overthrowing

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آیات 29
پارہ 30
صفحہ 586
قسم مکی
نزول کی ترتیب 7
0:00 / 0:00
آیت: 1 / 29
1

إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ

idhā l-shamsu kuwwirat

جب سورج لپیٹ دیا جائے گا، 1

2

وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْ

wa-idhā l-nujūmu inkadarat

اور جب تارے بکھر جائیں گے،1

3

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ سُيِّرَتْ

wa-idhā l-jibālu suyyirat

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے،1

4

وَإِذَا ٱلْعِشَارُ عُطِّلَتْ

wa-idhā l-ʿishāru ʿuṭṭilat

اور جب دس مہینے کی حاملہ اُونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی، 1

5

وَإِذَا ٱلْوُحُوشُ حُشِرَتْ

wa-idhā l-wuḥūshu ḥushirat

اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے، 1

6

وَإِذَا ٱلْبِحَارُ سُجِّرَتْ

wa-idhā l-biḥāru sujjirat

اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے، 1

7

وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتْ

wa-idhā l-nufūsu zuwwijat

اور جب 1 جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی، 2

8

وَإِذَا ٱلْمَوْءُۥدَةُ سُئِلَتْ

wa-idhā l-mawūdatu su-ilat

اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا

9

بِأَىِّ ذَنۢبٍۢ قُتِلَتْ

bi-ayyi dhanbin qutilat

کہ وہ کس قُصور میں مار ی گئی؟ 1

10

وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتْ

wa-idhā l-ṣuḥufu nushirat

اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے

11

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ

wa-idhā l-samāu kushiṭat

اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا، 1

12

وَإِذَا ٱلْجَحِيمُ سُعِّرَتْ

wa-idhā l-jaḥīmu suʿʿirat

اور جب جہنم دہکائی جائے گی

13

وَإِذَا ٱلْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ

wa-idhā l-janatu uz'lifat

اور جب جنّت قریب لے آئی جائے گی، 1

14

عَلِمَتْ نَفْسٌۭ مَّآ أَحْضَرَتْ

ʿalimat nafsun mā aḥḍarat

اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

15

فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلْخُنَّسِ

falā uq'simu bil-khunasi

پس نہیں، 1 میں قسم کھاتا ہوں

16

ٱلْجَوَارِ ٱلْكُنَّسِ

al-jawāri l-kunasi

پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی

17

وَٱلَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ

wa-al-layli idhā ʿasʿasa

اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی

18

وَٱلصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ

wal-ṣub'ḥi idhā tanaffasa

اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا، 1

19

إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍۢ كَرِيمٍۢ

innahu laqawlu rasūlin karīmin

یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے 1

20

ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلْعَرْشِ مَكِينٍۢ

dhī quwwatin ʿinda dhī l-ʿarshi makīnin

جو بڑی توانائی رکھتا ہے، 1 عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے

21

مُّطَاعٍۢ ثَمَّ أَمِينٍۢ

muṭāʿin thamma amīnin

وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، 1 وہ بااعتماد ہے۔ 2

22

وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍۢ

wamā ṣāḥibukum bimajnūnin

اور (اے اہلِ مکّہ) تمہارا رفیق 1 مجنون نہیں ہے

23

وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِ

walaqad raāhu bil-ufuqi l-mubīni

اُس نے اُس پیغام بر کو روشن اُفق پر دیکھا ہے۔ 1

24

وَمَا هُوَ عَلَى ٱلْغَيْبِ بِضَنِينٍۢ

wamā huwa ʿalā l-ghaybi biḍanīnin

اور وہ غَیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملہ میں بخیل نہیں ہے۔ 1

25

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَـٰنٍۢ رَّجِيمٍۢ

wamā huwa biqawli shayṭānin rajīmin

اور یہ کسی شیطان ِ مردُود کا قول نہیں ہے۔ 1

26

فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ

fa-ayna tadhhabūna

پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟

27

إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌۭ لِّلْعَـٰلَمِينَ

in huwa illā dhik'run lil'ʿālamīna

یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے

28

لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ

liman shāa minkum an yastaqīma

تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہِ راست پر چلنا چاہتا ہو۔ 1

29

وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

wamā tashāūna illā an yashāa l-lahu rabbu l-ʿālamīna

اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ ربّ العالمین نہ چاہے۔ 1

اس سورہ کے بارے میں