المطففين
Al-Mutaffifin
The Defrauding
وَيْلٌۭ لِّلْمُطَفِّفِينَ
waylun lil'muṭaffifīna
تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے۔ 1
ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُوا۟ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ
alladhīna idhā ik'tālū ʿalā l-nāsi yastawfūna
جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ
wa-idhā kālūhum aw wazanūhum yukh'sirūna
اور جب ان کو ناپ کو یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں۔ 1
أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ
alā yaẓunnu ulāika annahum mabʿūthūna
کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن 1
لِيَوْمٍ عَظِيمٍۢ
liyawmin ʿaẓīmin
یہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟
يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
yawma yaqūmu l-nāsu lirabbi l-ʿālamīna
اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍۢ
kallā inna kitāba l-fujāri lafī sijjīnin
ہر گز نہیں، 1 یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال قیدخانے کے دفتر میں ہے۔ 2
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌۭ
wamā adrāka mā sijjīnun
اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے؟
كِتَـٰبٌۭ مَّرْقُومٌۭ
kitābun marqūmun
ایک کتاب ہے لکھی ہوئی
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ
waylun yawma-idhin lil'mukadhibīna
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
alladhīna yukadhibūna biyawmi l-dīni
جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیں
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
wamā yukadhibu bihi illā kullu muʿ'tadin athīmin
اور اُسے نہیں جھٹلاتا مگر ہر وہ شخص جو حد سے گزر جانے والا بد عمل ہے
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ
idhā tut'lā ʿalayhi āyātunā qāla asāṭīru l-awalīna
اُسے جب ہماری آیات سُنائی جاتی ہیں 1 تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیں
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ
kallā bal rāna ʿalā qulūbihim mā kānū yaksibūna
ہر گز نہیں، بلکہ دراصل اِن لوگوں کے دلوں پر اِن کے بُرے اعمال کا زنگ چڑھ گیا ہے۔ 1
كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّمَحْجُوبُونَ
kallā innahum ʿan rabbihim yawma-idhin lamaḥjūbūna
ہر گز نہیں، بالیقین اُس روز یہ اپنے ربّ کی دید سے محروم رکھے جائیں گے، 1
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ ٱلْجَحِيمِ
thumma innahum laṣālū l-jaḥīmi
پھر یہ جہنم میں جا پڑیں گے
ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
thumma yuqālu hādhā alladhī kuntum bihi tukadhibūna
پھر اِن سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ
kallā inna kitāba l-abrāri lafī ʿilliyyīna
ہر گز نہیں، 1 بے شک نیک آدمیوں کا نامہٴ اعمال بلند پایہ لوگوں کے دفتر میں ہے
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ
wamā adrāka mā ʿilliyyūna
اور تمہیں کیا خبر کہ کیا ہے وہ بلند پایہ لوگوں کا دفتر؟
كِتَـٰبٌۭ مَّرْقُومٌۭ
kitābun marqūmun
ایک لکھی ہوئی کتاب ہے
يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ
yashhaduhu l-muqarabūna
جس کی نگہداشت مقرب فرشتے کرتے ہیں
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ
inna l-abrāra lafī naʿīmin
بے شک نیک لوگ بڑے مزے میں ہوں گے
عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
ʿalā l-arāiki yanẓurūna
اونچی مسندوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے
تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ
taʿrifu fī wujūhihim naḍrata l-naʿīmi
ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍۢ مَّخْتُومٍ
yus'qawna min raḥīqin makhtūmin
ان کو نفیس ترین سر بند شراب پلائی جائے گی جس پر مُشک کی مُہر لگی ہوگی۔1
خِتَـٰمُهُۥ مِسْكٌۭ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَ
khitāmuhu mis'kun wafī dhālika falyatanāfasi l-mutanāfisūna
جو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریں
وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ
wamizājuhu min tasnīmin
ں۔ اُس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگی، 1
عَيْنًۭا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ
ʿaynan yashrabu bihā l-muqarabūna
یہ ایک چشمہ ہے جس کے پانی کے ساتھ مقرب لوگ شراب پئیں گے
إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ
inna alladhīna ajramū kānū mina alladhīna āmanū yaḍḥakūna
مجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھے
وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ
wa-idhā marrū bihim yataghāmazūna
جب اُن کے پاس سے گزرتے تو آنکھیں مار مار کر اُن کی طرف اشارے کرتے تھے
وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ
wa-idhā inqalabū ilā ahlihimu inqalabū fakihīna
پنے گھروں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھے، 1
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ
wa-idhā ra-awhum qālū inna hāulāi laḍāllūna
اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں، 1
وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَـٰفِظِينَ
wamā ur'silū ʿalayhim ḥāfiẓīna
حالانکہ وہ اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے۔ 1
فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ
fal-yawma alladhīna āmanū mina l-kufāri yaḍḥakūna
آج ایمان لانے والے کفار پر ہنس رہے ہیں
عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
ʿalā l-arāiki yanẓurūna
مسندوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہیں
هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ
hal thuwwiba l-kufāru mā kānū yafʿalūna
مِل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے۔ 1