84

الانشقاق

Al-Inshiqaq

The Sundering

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آیات 25
پارہ 30
صفحہ 589
قسم مکی
نزول کی ترتیب 83
0:00 / 0:00
آیت: 1 / 25
1

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ

idhā l-samāu inshaqqat

جب آسمان پھٹ جائے گا

2

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ

wa-adhinat lirabbihā waḥuqqat

اور اپنے ربّ کے فرمان کی تعمیل کرے گا 1 اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے ربّ کا حکم مانے)

3

وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ

wa-idhā l-arḍu muddat

اور جب زمین پھیلا دی جائے گی 1

4

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ

wa-alqat mā fīhā watakhallat

اور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک  کر خالی ہو جائے گی 1

5

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ

wa-adhinat lirabbihā waḥuqqat

اور اپنے ربّ کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے)۔1

6

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًۭا فَمُلَـٰقِيهِ

yāayyuhā l-insānu innaka kādiḥun ilā rabbika kadḥan famulāqīhi

اے انسان، تُو کشاں کشاں اپنے ربّ کی طرف چلا جا رہا ہے 1 اور اُس سے ملنے والا ہے

7

فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ

fa-ammā man ūtiya kitābahu biyamīnihi

پھر جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا

8

فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًۭا يَسِيرًۭا

fasawfa yuḥāsabu ḥisāban yasīran

اُس سے ہلکا حساب لیا جائے گا 1

9

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًۭا

wayanqalibu ilā ahlihi masrūran

اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا۔ 1

10

وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ

wa-ammā man ūtiya kitābahu warāa ẓahrihi

رہا  وہ شخص جس کا  نامہٴ اعمال اُس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا 1

11

فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًۭا

fasawfa yadʿū thubūran

تو وہ موت کو پکارے گا

12

وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا

wayaṣlā saʿīran

اور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا

13

إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا

innahu kāna fī ahlihi masrūran

وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا۔ 1

14

إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ

innahu ẓanna an lan yaḥūra

اُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے

15

بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًۭا

balā inna rabbahu kāna bihi baṣīran

پلٹناکیسے نہ تھا، اُس کا ربّ اُس کے کرتُوت دیکھ رہا تھا۔ 1

16

فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ

falā uq'simu bil-shafaqi

پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی

17

وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ

wa-al-layli wamā wasaqa

اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے

18

وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ

wal-qamari idhā ittasaqa

اور چاند کی جب کہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہے

19

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍۢ

latarkabunna ṭabaqan ʿan ṭabaqin

تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہے۔ 1

20

فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

famā lahum lā yu'minūna

پھر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے

21

وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩

wa-idhā quri-a ʿalayhimu l-qur'ānu lā yasjudūna

اور جب قرآن اِن کے سامنے پڑ ھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟ 1

سجدہ
22

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ

bali alladhīna kafarū yukadhibūna

بلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں

23

وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ

wal-lahu aʿlamu bimā yūʿūna

حالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہٴ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے۔ 1

24

فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

fabashir'hum biʿadhābin alīmin

لہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو

25

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ

illā alladhīna āmanū waʿamilū l-ṣāliḥāti lahum ajrun ghayru mamnūnin

البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے

اس سورہ کے بارے میں