92

الليل

Al-Layl

The Night

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آیات 21
پارہ 30
صفحہ 595-596
قسم مکی
نزول کی ترتیب 9
0:00 / 0:00
آیت: 1 / 21
1

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ

wa-al-layli idhā yaghshā

قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے

2

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ

wal-nahāri idhā tajallā

اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو

3

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ

wamā khalaqa l-dhakara wal-unthā

اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا

4

إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ

inna saʿyakum lashattā

درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں۔ 1

5

فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ

fa-ammā man aʿṭā wa-ittaqā

تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا

6

وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ

waṣaddaqa bil-ḥus'nā

اور بھلائی کو سچ مانا، 1

7

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ

fasanuyassiruhu lil'yus'rā

اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہُولت دیں گے۔ 1

8

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ

wa-ammā man bakhila wa-is'taghnā

اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی

9

وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ

wakadhaba bil-ḥus'nā

اور بَھلائی کو جھُٹلایا، 1

10

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ

fasanuyassiruhu lil'ʿus'rā

اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہُولت دیں گے۔ 1

11

وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ

wamā yugh'nī ʿanhu māluhu idhā taraddā

اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟ 1

12

إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ

inna ʿalaynā lalhudā

بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمّہ ہے، 1

13

وَإِنَّ لَنَا لَلْـَٔاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ

wa-inna lanā lalākhirata wal-ūlā

اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں۔ 1

14

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًۭا تَلَظَّىٰ

fa-andhartukum nāran talaẓẓā

پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے

15

لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى

lā yaṣlāhā illā l-ashqā

اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت

16

ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

alladhī kadhaba watawallā

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

17

وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى

wasayujannabuhā l-atqā

اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار

18

ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ

alladhī yu'tī mālahu yatazakkā

جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے۔ 1

19

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍۢ تُجْزَىٰٓ

wamā li-aḥadin ʿindahu min niʿ'matin tuj'zā

اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو

20

إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ

illā ib'tighāa wajhi rabbihi l-aʿlā

وہ تو صرف اپنے ربِّ برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے۔ 1

21

وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ

walasawfa yarḍā

اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا۔ 1

اس سورہ کے بارے میں