93

الضحى

Ad-Duhaa

The Morning Hours

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آیات 11
پارہ 30
صفحہ 596
قسم مکی
نزول کی ترتیب 11
0:00 / 0:00
آیت: 1 / 11
1

وَٱلضُّحَىٰ

wal-ḍuḥā

قسم ہے روزِ روشن کی 1

2

وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ

wa-al-layli idhā sajā

اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے 1

3

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ

mā waddaʿaka rabbuka wamā qalā

(اے نبیؐ) تمہارے ربّ نے تم کو ہر گز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا۔ 1

4

وَلَلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌۭ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ

walalākhiratu khayrun laka mina l-ūlā

اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے، 1

5

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ

walasawfa yuʿ'ṭīka rabbuka fatarḍā

اور عنقریب تمہارا ربّ تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاوٴ گے۔ 1

6

أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًۭا فَـَٔاوَىٰ

alam yajid'ka yatīman faāwā

کیا اُس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھِکانا فراہم کیا؟ 1

7

وَوَجَدَكَ ضَآلًّۭا فَهَدَىٰ

wawajadaka ḍāllan fahadā

اور تمہیں ناواقفِ راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی۔ 1

8

وَوَجَدَكَ عَآئِلًۭا فَأَغْنَىٰ

wawajadaka ʿāilan fa-aghnā

اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا۔ 1

9

فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ

fa-ammā l-yatīma falā taqhar

لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو، 1

10

وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ

wa-ammā l-sāila falā tanhar

اور سائل کو نہ جھِڑکو، 1

11

وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ

wa-ammā biniʿ'mati rabbika faḥaddith

اور اپنے ربّ کی نعمت کا اظہار کرو۔ 1

اس سورہ کے بارے میں