الغاشية
Al-Ghashiyah
The Overwhelming
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَـٰشِيَةِ
hal atāka ḥadīthu l-ghāshiyati
کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟ 1
وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍ خَـٰشِعَةٌ
wujūhun yawma-idhin khāshiʿatun
کچھ چہرے 1 اُس روز خوف زدہ ہوں گے
عَامِلَةٌۭ نَّاصِبَةٌۭ
ʿāmilatun nāṣibatun
سخت مشقت کر رہے ہونگے
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةًۭ
taṣlā nāran ḥāmiyatan
تھکے جاتے ہونگے، شدید آگ میں جھلس رہے ہونگے
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍۢ
tus'qā min ʿaynin āniyatin
کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍۢ
laysa lahum ṭaʿāmun illā min ḍarīʿin
خاردار سُوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا، 1
لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍۢ
lā yus'minu walā yugh'nī min jūʿin
جو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائے
وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍۢ نَّاعِمَةٌۭ
wujūhun yawma-idhin nāʿimatun
کچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گے
لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌۭ
lisaʿyihā rāḍiyatun
اپنی کار گزاری پر خوش ہوں گے، 1
فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍۢ
fī jannatin ʿāliyatin
عالی مقام جنت میں ہوں گے
لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَـٰغِيَةًۭ
lā tasmaʿu fīhā lāghiyatan
کوئی بےہودہ بات وہاں نہ سُنیں گے، 1
فِيهَا عَيْنٌۭ جَارِيَةٌۭ
fīhā ʿaynun jāriyatun
اُس میں چشمے رواں ہونگے
فِيهَا سُرُرٌۭ مَّرْفُوعَةٌۭ
fīhā sururun marfūʿatun
اُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گی
وَأَكْوَابٌۭ مَّوْضُوعَةٌۭ
wa-akwābun mawḍūʿatun
ساغر رکھے ہوئے ہوں گے، 1
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌۭ
wanamāriqu maṣfūfatun
گاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی
وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ
wazarābiyyu mabthūthatun
اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
afalā yanẓurūna ilā l-ibili kayfa khuliqat
(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟
وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ
wa-ilā l-samāi kayfa rufiʿat
آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟
وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
wa-ilā l-jibāli kayfa nuṣibat
پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟
وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
wa-ilā l-arḍi kayfa suṭiḥat
اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟ 1
فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌۭ
fadhakkir innamā anta mudhakkirun
اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو
لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ
lasta ʿalayhim bimuṣayṭirin
کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو۔ 1
إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
illā man tawallā wakafara
البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا
فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ
fayuʿadhibuhu l-lahu l-ʿadhāba l-akbara
تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا
إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ
inna ilaynā iyābahum
اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم
thumma inna ʿalaynā ḥisābahum
پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے