الأعلى
Al-A'la
The Most High
سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى
sabbiḥi is'ma rabbika l-aʿlā
(اے نبیؐ)اپنے ربِّ برتر کے نام کی تسبیح کرو 1
ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ
alladhī khalaqa fasawwā
جس نے پیدا کیا اور تناسُب قائم کیا، 1
وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ
wa-alladhī qaddara fahadā
جس نے تقدیر بنائی 1 پھر راہ دکھائی، 2
وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ
wa-alladhī akhraja l-marʿā
جس نے نباتات اُگائیں 1
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ
fajaʿalahu ghuthāan aḥwā
پھر اُن کو سیاہ کُوڑا کرکٹ بنا دیا۔ 1
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ
sanuq'ri-uka falā tansā
ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے 1
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ
illā mā shāa l-lahu innahu yaʿlamu l-jahra wamā yakhfā
سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، 1 وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جوکچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی۔ 2
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ
wanuyassiruka lil'yus'rā
اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ
fadhakkir in nafaʿati l-dhik'rā
لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو۔ 1
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ
sayadhakkaru man yakhshā
جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا، 1
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى
wayatajannabuhā l-ashqā
اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت
ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ
alladhī yaṣlā l-nāra l-kub'rā
جو بڑی آگ میں جائے گا
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ
thumma lā yamūtu fīhā walā yaḥyā
پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا۔ 1
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
qad aflaḥa man tazakkā
فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی 1
وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ
wadhakara is'ma rabbihi faṣallā
اور اپنے ربّ کا نام یاد کیا 1 پھر نماز پڑھی۔ 2
بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا
bal tu'thirūna l-ḥayata l-dun'yā
مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو، 1
وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌۭ وَأَبْقَىٰٓ
wal-ākhiratu khayrun wa-abqā
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے۔ 1
إِنَّ هَـٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ
inna hādhā lafī l-ṣuḥufi l-ūlā
یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی
صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ
ṣuḥufi ib'rāhīma wamūsā
ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں۔ 1