البلد
Al-Balad
The City
لَآ أُقْسِمُ بِهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ
lā uq'simu bihādhā l-baladi
نہیں، 1 میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی 2
وَأَنتَ حِلٌّۢ بِهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ
wa-anta ḥillun bihādhā l-baladi
اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے، 1
وَوَالِدٍۢ وَمَا وَلَدَ
wawālidin wamā walada
اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی، 1
لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ فِى كَبَدٍ
laqad khalaqnā l-insāna fī kabadin
درحقیقت ہم نے انسان کو مشقّت میں پیدا کیا ہے۔ 1
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌۭ
ayaḥsabu an lan yaqdira ʿalayhi aḥadun
کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟ 1
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًۭا لُّبَدًا
yaqūlu ahlaktu mālan lubadan
کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اُڑا دیا۔ 1
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ
ayaḥsabu an lam yarahu aḥadun
کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟ 1
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ
alam najʿal lahu ʿaynayni
کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں
وَلِسَانًۭا وَشَفَتَيْنِ
walisānan washafatayni
اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟ 1
وَهَدَيْنَـٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ
wahadaynāhu l-najdayni
اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟ 1
فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ
falā iq'taḥama l-ʿaqabata
مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمّت نہ کی۔ 1
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ
wamā adrāka mā l-ʿaqabatu
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟
فَكُّ رَقَبَةٍ
fakku raqabatin
کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا
أَوْ إِطْعَـٰمٌۭ فِى يَوْمٍۢ ذِى مَسْغَبَةٍۢ
aw iṭ'ʿāmun fī yawmin dhī masghabatin
یا فاقے کے دن
يَتِيمًۭا ذَا مَقْرَبَةٍ
yatīman dhā maqrabatin
کسی قریبی یتیم
أَوْ مِسْكِينًۭا ذَا مَتْرَبَةٍۢ
aw mis'kīnan dhā matrabatin
یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا۔ 1
ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ
thumma kāna mina alladhīna āmanū watawāṣaw bil-ṣabri watawāṣaw bil-marḥamati
پھر (اِس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے 1 اور جنہوں نے ایک دُوسرے کو صبر اور (خلقِ خدا پر) رحم کی تلقین کی۔ 2
أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ
ulāika aṣḥābu l-maymanati
یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا هُمْ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ
wa-alladhīna kafarū biāyātinā hum aṣḥābu l-mashamati
اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں، 1
عَلَيْهِمْ نَارٌۭ مُّؤْصَدَةٌۢ
ʿalayhim nārun mu'ṣadatun
ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی۔ 1