79

النازعات

An-Nazi'at

Those Who Drag Forth

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آیات 46
پارہ 30
صفحہ 583-584
قسم مکی
نزول کی ترتیب 81
0:00 / 0:00
آیت: 1 / 46
1

وَٱلنَّـٰزِعَـٰتِ غَرْقًۭا

wal-nāziʿāti gharqan

قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں

2

وَٱلنَّـٰشِطَـٰتِ نَشْطًۭا

wal-nāshiṭāti nashṭan

اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں

3

وَٱلسَّـٰبِحَـٰتِ سَبْحًۭا

wal-sābiḥāti sabḥan

اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں

4

فَٱلسَّـٰبِقَـٰتِ سَبْقًۭا

fal-sābiqāti sabqan

پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں

5

فَٱلْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًۭا

fal-mudabirāti amran

پھر (احکامِ الٰہی کے مطابق)معاملات کا انتظام چلاتے ہیں۔ 1

6

يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ

yawma tarjufu l-rājifatu

جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا

7

تَتْبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ

tatbaʿuhā l-rādifatu

اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا، 1

8

قُلُوبٌۭ يَوْمَئِذٍۢ وَاجِفَةٌ

qulūbun yawma-idhin wājifatun

کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے، 1

9

أَبْصَـٰرُهَا خَـٰشِعَةٌۭ

abṣāruhā khāshiʿatun

نگاہیں اُن کی سہمی ہوئی ہوں گی

10

يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى ٱلْحَافِرَةِ

yaqūlūna a-innā lamardūdūna fī l-ḥāfirati

یہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟

11

أَءِذَا كُنَّا عِظَـٰمًۭا نَّخِرَةًۭ

a-idhā kunnā ʿiẓāman nakhiratan

کیا جب ہم کھوکھلی بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟"

12

قَالُوا۟ تِلْكَ إِذًۭا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۭ

qālū til'ka idhan karratun khāsiratun

کہنے لگے”یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!“ 1

13

فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ

fa-innamā hiya zajratun wāḥidatun

حالانکہ یہ بس اتنا کام ہے کہ ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی

14

فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ

fa-idhā hum bil-sāhirati

اور یکایک یہ کُھلے میدان میں موجود ہوں گے۔ 1

15

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ

hal atāka ḥadīthu mūsā

1 کیا تمہیں مُوسیٰؑ کے قصّے کی خبر پہنچی ہے؟

16

إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى

idh nādāhu rabbuhu bil-wādi l-muqadasi ṭuwan

جب اس کے ربّ نے اُسے طُویٰ کی مقدّس وادی 1 میں پُکارا تھا

17

ٱذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ

idh'hab ilā fir'ʿawna innahu ṭaghā

کہ "فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے

18

فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ

faqul hal laka ilā an tazakkā

اور اس سے کہہ کیا تو اِس کے لیے تیار ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے

19

وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ

wa-ahdiyaka ilā rabbika fatakhshā

اور میں تیرے ربّ کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا)خوف تیرے اندر پیدا ہو؟“ 1

20

فَأَرَىٰهُ ٱلْـَٔايَةَ ٱلْكُبْرَىٰ

fa-arāhu l-āyata l-kub'rā

پھر موسیٰؑ نے (فرعون کے پاس جا کر)اُس کی بڑی نشانی دکھائی، 1

21

فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ

fakadhaba waʿaṣā

مگر اُس نے جھٹلا دیا اور نہ مانا

22

ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ

thumma adbara yasʿā

پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا 1

23

فَحَشَرَ فَنَادَىٰ

faḥashara fanādā

اور لوگوں کو جمع کر کے اس نے پکار کر کہا

24

فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلْأَعْلَىٰ

faqāla anā rabbukumu l-aʿlā

میں تمہارا سب سے بڑا ربّ ہوں“ 1

25

فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَٱلْأُولَىٰٓ

fa-akhadhahu l-lahu nakāla l-ākhirati wal-ūlā

آخرکار اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا

26

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةًۭ لِّمَن يَخْشَىٰٓ

inna fī dhālika laʿib'ratan liman yakhshā

در حقیقت اِس میں بڑی عبرت ہے ہر اُس شخص کے لیے جو ڈرے۔  1

27

ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا

a-antum ashaddu khalqan ami l-samāu banāhā

1 کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ 2 اللہ نے اُس کو بنایا

28

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا

rafaʿa samkahā fasawwāhā

اُس کی چھت خوب اونچی اٹھائی پھر اُس کا توازن قائم کیا

29

وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا

wa-aghṭasha laylahā wa-akhraja ḍuḥāhā

اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا۔ 1

30

وَٱلْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ

wal-arḍa baʿda dhālika daḥāhā

اِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا، 1

31

أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا

akhraja min'hā māahā wamarʿāhā

اُس کے اندر اُس کا پانی اور چارہ نکالا،1

32

وَٱلْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا

wal-jibāla arsāhā

اور پہاڑ اس میں گاڑ دیے

33

مَتَـٰعًۭا لَّكُمْ وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ

matāʿan lakum wali-anʿāmikum

سامانِ زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے۔ 1

34

فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلْكُبْرَىٰ

fa-idhā jāati l-ṭāmatu l-kub'rā

پھر جب وہ ہنگامہٴِ عظیم برپا ہوگا،1

35

يَوْمَ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَـٰنُ مَا سَعَىٰ

yawma yatadhakkaru l-insānu mā saʿā

جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا، 1

36

وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ

waburrizati l-jaḥīmu liman yarā

اور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی

37

فَأَمَّا مَن طَغَىٰ

fa-ammā man ṭaghā

تو جس نے سرکشی کی تھی

38

وَءَاثَرَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا

waāthara l-ḥayata l-dun'yā

اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی

39

فَإِنَّ ٱلْجَحِيمَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ

fa-inna l-jaḥīma hiya l-mawā

دوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی

40

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفْسَ عَنِ ٱلْهَوَىٰ

wa-ammā man khāfa maqāma rabbihi wanahā l-nafsa ʿani l-hawā

اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا تھا اور نفس کو بری خواہشات سے باز رکھا تھا

41

فَإِنَّ ٱلْجَنَّةَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ

fa-inna l-janata hiya l-mawā

جنّت اس کا ٹھکانا ہوگی۔ 1

42

يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا

yasalūnaka ʿani l-sāʿati ayyāna mur'sāhā

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ”آخر وہ گھڑی کب آکر ٹھہرے گی؟“ 1

43

فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ

fīma anta min dhik'rāhā

تمہارا کیا کام کہ اس کا وقت بتاؤ

44

إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ

ilā rabbika muntahāhā

اس کا علم تو اللہ پر ختم ہے

45

إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا

innamā anta mundhiru man yakhshāhā

تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے

46

كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا

ka-annahum yawma yarawnahā lam yalbathū illā ʿashiyyatan aw ḍuḥāhā

جس 1 روز یہ لوگ اُسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہو گا کہ (یہ دنیا میں یا حالتِ موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھہرے ہیں۔2

اس سورہ کے بارے میں