الشعراء
Ash-Shu'ara
The Poets
طسٓمٓ
tta-seen-meem
ط س م
تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُبِينِ
til'ka āyātu l-kitābi l-mubīni
یہ کتابِ مبین کی آیات ہیں۔ 1
لَعَلَّكَ بَـٰخِعٌۭ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ
laʿallaka bākhiʿun nafsaka allā yakūnū mu'minīna
اے محمدؐ ، شاید تم اس غم میں اپنی جان کھو دو گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔ 1
إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةًۭ فَظَلَّتْ أَعْنَـٰقُهُمْ لَهَا خَـٰضِعِينَ
in nasha nunazzil ʿalayhim mina l-samāi āyatan faẓallat aʿnāquhum lahā khāḍiʿīna
ہم چاہیں تو آسمان سے ایسی نشانی نازل کر سکتے ہیں کہ اِن کی گردنیں اس کے آگے جُھک جائیں۔ 1
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍۢ مِّنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ
wamā yatīhim min dhik'rin mina l-raḥmāni muḥ'dathin illā kānū ʿanhu muʿ'riḍīna
اِن لوگوں کے پاس رحمان کی طرف سے جو نئی نصیحت بھی آتی ہے یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں
فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَـٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ
faqad kadhabū fasayatīhim anbāu mā kānū bihi yastahziūna
اب کہ یہ جھُٹلا چکے ہیں، عنقریب اِن کو اس چیز کی حقیقت (مختلف طریقوں سے)معلوم ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اُڑاتے رہے ہیں۔ 1
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍۢ كَرِيمٍ
awalam yaraw ilā l-arḍi kam anbatnā fīhā min kulli zawjin karīmin
اور کیا انہوں نے کبھی زمین پر نگاہ نہیں ڈالی کہ ہم نے کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں؟
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
inna fī dhālika laāyatan wamā kāna aktharuhum mu'minīna
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے 1 ، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
wa-inna rabbaka lahuwa l-ʿazīzu l-raḥīmu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا ربّ زبردست بھی ہے اور رحیم بھی۔ 1
وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
wa-idh nādā rabbuka mūsā ani i'ti l-qawma l-ẓālimīna
اِنہیں اُس وقت کا قصہ سُناوٴ جب کہ تمہارے ربّ نے موسیٰؑ کو پکارا”1 ظالم قوم کے پاس جا
قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ
qawma fir'ʿawna alā yattaqūna
فرعون کی قوم کے پاس 1۔۔۔۔ کیا وہ نہیں ڈرتے؟“ 2
قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
qāla rabbi innī akhāfu an yukadhibūni
اُس نے عرض کیا "اے رب، مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے
وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَـٰرُونَ
wayaḍīqu ṣadrī walā yanṭaliqu lisānī fa-arsil ilā hārūna
میرا سینہ گھُٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی۔ آپ ہارونؑ کی طرف رسالت بھیجیں۔ 1
وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌۭ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ
walahum ʿalayya dhanbun fa-akhāfu an yaqtulūni
اور مجھ پر اُن کےہاں ایک جُرم کا الزام بھی ہے ، اس لیے میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔“ 1
قَالَ كَلَّا ۖ فَٱذْهَبَا بِـَٔايَـٰتِنَآ ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ
qāla kallā fa-idh'habā biāyātinā innā maʿakum mus'tamiʿūna
فرمایا”ہر گز نہیں، تم دونوں جاوٴ ہماری نشانیاں لے کر 1 ، ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سُنتے رہیں گے
فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
fatiyā fir'ʿawna faqūlā innā rasūlu rabbi l-ʿālamīna
فرعون کے پاس جاؤ اور اس سے کہو، ہم کو رب العٰلمین نے اس لیے بھیجا ہے
أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
an arsil maʿanā banī is'rāīla
کہ تُو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے۔“ 1
قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًۭا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ
qāla alam nurabbika fīnā walīdan walabith'ta fīnā min ʿumurika sinīna
فرعون نے کہا”کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا؟ 1 تُو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے
وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ
wafaʿalta faʿlataka allatī faʿalta wa-anta mina l-kāfirīna
اور اس کے بعد کر گیا جو کچھ کہ کر گیا 1 ، تُو بڑا احسان فراموش آدمی ہے۔“
قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًۭا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
qāla faʿaltuhā idhan wa-anā mina l-ḍālīna
موسیٰؑ نے جواب دیا”اُس وقت وہ کام میں نے نا دانستگی میں کر دیا تھا۔ 1
فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًۭا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
fafarartu minkum lammā khif'tukum fawahaba lī rabbī ḥuk'man wajaʿalanī mina l-mur'salīna
پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا۔ اس کے بعد میرے ربّ نے مجھ کو حکم عطا کیا 1 اور مجھے رسُولوں میں شامل فرما لیا
وَتِلْكَ نِعْمَةٌۭ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
watil'ka niʿ'matun tamunnuhā ʿalayya an ʿabbadtta banī is'rāīla
رہا تیرا احسان جو تُو نے مجھ پر جتایا ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ تُو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا۔“ 1
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
qāla fir'ʿawnu wamā rabbu l-ʿālamīna
فرعون نے کہا 1 ”اور یہ ربّ العالمین کیا ہوتا ہے؟“ 2
قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
qāla rabbu l-samāwāti wal-arḍi wamā baynahumā in kuntum mūqinīna
موسیٰؑ نے جواب دیا”آسمانوں اور زمین کا ربّ، اور اُن سب چیزوں کا ربّ جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں، اگر تم یقین لانے والے ہو۔“ 1
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ
qāla liman ḥawlahu alā tastamiʿūna
فرعون نے اپنے گرد و پیش کے لوگوں سے کہا "سُنتے ہو؟"
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ
qāla rabbukum warabbu ābāikumu l-awalīna
موسیٰؑ نے کہا”تمہارا ربّ بھی اور تمہارے اُن آباوٴ اجداد کا ربّ بھی جو گزر چکے ہیں۔“ 1
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌۭ
qāla inna rasūlakumu alladhī ur'sila ilaykum lamajnūnun
فرعون نے (حاضرین سے) کہا "تمہارے یہ رسول صاحب جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں، بالکل ہی پاگل معلوم ہوتے ہیں"
قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ
qāla rabbu l-mashriqi wal-maghribi wamā baynahumā in kuntum taʿqilūna
موسیٰؑ نے کہا”مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے سب کا ربّ، اگر آپ لوگ کچھ عقل رکھتے ہیں۔“ 1
قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَـٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ
qāla la-ini ittakhadhta ilāhan ghayrī la-ajʿalannaka mina l-masjūnīna
فرعون نے کہا”اگر تُو نے میرے سوا کسی اور کو معبُود مانا تو تجھے بھی اُن لوگوں میں شامل کر دوں گا جو قید خانوں میں پڑے سڑ رہے ہیں۔“ 1
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍۢ مُّبِينٍۢ
qāla awalaw ji'tuka bishayin mubīnin
موسیٰؑ نے کہا”اگر چہ میں لے آوٴں تیرے سامنے ایک صریح چیز بھی؟“ 1
قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
qāla fati bihi in kunta mina l-ṣādiqīna
فرعون نے کہا”اچھا تو لے آ اگر تُو سچا ہے۔ 1“
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌۭ مُّبِينٌۭ
fa-alqā ʿaṣāhu fa-idhā hiya thuʿ'bānun mubīnun
(اس کی زبان سے یہ بات نکلتے ہی)موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا اور یکایک وہ ایک صریح اژدہا تھا۔ 1
وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ
wanazaʿa yadahu fa-idhā hiya bayḍāu lilnnāẓirīna
پھر اُس نے اپنا ہاتھ (بغل سے)کھینچا اور وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا۔ 1
قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَـٰذَا لَسَـٰحِرٌ عَلِيمٌۭ
qāla lil'mala-i ḥawlahu inna hādhā lasāḥirun ʿalīmun
فرعون اپنے گرد و پیش کے سرداروں سے بولا "یہ شخص یقیناً ایک ماہر جادوگر ہے
يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ
yurīdu an yukh'rijakum min arḍikum bisiḥ'rihi famādhā tamurūna
چاہتا ہے کہ اپنے جادُو کے زور سے تم کو تمہارے ملک سے نکال دے۔ 1 اب بتاوٴ تم کیا حکم دیتے ہو؟“ 2
قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ
qālū arjih wa-akhāhu wa-ib'ʿath fī l-madāini ḥāshirīna
انہوں نے کہا "اسے اور اس کے بھائی کو روک لیجیے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیے
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍۢ
yatūka bikulli saḥḥārin ʿalīmin
کہ ہر سیانے جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں"
فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَـٰتِ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ
fajumiʿa l-saḥaratu limīqāti yawmin maʿlūmin
چنانچہ ایک روز مقرر وقت 1 پر جادُو گر اکٹھے کر لیے گئے
وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ
waqīla lilnnāsi hal antum muj'tamiʿūna
اور لوگوں سے کہا گیا”تم اجتماع میں چلو گے؟ 1
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ
laʿallanā nattabiʿu l-saḥarata in kānū humu l-ghālibīna
شاید کہ ہم جادُوگروں کے دین ہی پر رہ جائیں اگر وہ غالب رہے۔“ 1
فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَـٰلِبِينَ
falammā jāa l-saḥaratu qālū lifir'ʿawna a-inna lanā la-ajran in kunnā naḥnu l-ghālibīna
جب جادُو گر میدان میں آئے تو انہوں نے فرعون سے کہا”ہمیں انعام تو ملے گا اگر ہم غالب رہے؟“ 1
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًۭا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ
qāla naʿam wa-innakum idhan lamina l-muqarabīna
اس نے کہا”ہاں، اور تم تو اس وقت مقربّین میں شامل ہو جاوٴ گے۔“ 1
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ
qāla lahum mūsā alqū mā antum mul'qūna
موسیٰؑ نے کہا "پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے"
فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَـٰلِبُونَ
fa-alqaw ḥibālahum waʿiṣiyyahum waqālū biʿizzati fir'ʿawna innā lanaḥnu l-ghālibūna
انہوں نے فوراً اپنی رسّیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور بولے”فرعون کے اقبال سے ہم ہی غالب رہیں گے۔“ 1
فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
fa-alqā mūsā ʿaṣāhu fa-idhā hiya talqafu mā yafikūna
پھر موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا
فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَـٰجِدِينَ
fa-ul'qiya l-saḥaratu sājidīna
اس پر سارے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر پڑے
قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
qālū āmannā birabbi l-ʿālamīna
اور بول اٹھے کہ "مان گئے ہم رب العالمین کو
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ
rabbi mūsā wahārūna
موسیٰؑ اور ہارونؑ کے ربّ کو۔“ 1
قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَـٰفٍۢ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ
qāla āmantum lahu qabla an ādhana lakum innahu lakabīrukumu alladhī ʿallamakumu l-siḥ'ra falasawfa taʿlamūna la-uqaṭṭiʿanna aydiyakum wa-arjulakum min khilāfin wala-uṣallibannakum ajmaʿīna
فرعون نے کہا”تم موسیٰؑ کی بات مان گئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا! ضرور یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادُو سکھایا ہے۔ 1 اچھا، ابھی تمہیں معلوم ہوا جاتا ہے، میں تمہارے ہاتھ پاوٴں مخالف سمتوں سے کٹواوٴں گا اور تم سب کو سُولی پر چڑھادوں گا۔“ 2
قَالُوا۟ لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
qālū lā ḍayra innā ilā rabbinā munqalibūna
انہوں نے جواب دیا "کچھ پرواہ نہیں، ہم اپنے رب کے حضور پہنچ جائیں گے
إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَـٰيَـٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
innā naṭmaʿu an yaghfira lanā rabbunā khaṭāyānā an kunnā awwala l-mu'minīna
اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا ربّ ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں۔“ 1
۞ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
wa-awḥaynā ilā mūsā an asri biʿibādī innakum muttabaʿūna
1 ہم نے موسیٰؑ کو وحی بھیجی کہ”راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاوٴ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔“ 2
فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ
fa-arsala fir'ʿawnu fī l-madāini ḥāshirīna
اس پر فرعون نے (فوجیں جمع کرنے کے لیے) شہروں میں نقیب بھیج دیے
إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌۭ قَلِيلُونَ
inna hāulāi lashir'dhimatun qalīlūna
(اور کہلا بھیجا) کہ "یہ کچھ مٹھی بھر لوگ ہیں
وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ
wa-innahum lanā laghāiẓūna
اور انہوں نے ہم کو بہت ناراض کیا ہے
وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَـٰذِرُونَ
wa-innā lajamīʿun ḥādhirūna
اور ہم ایک ایسی جماعت ہیں جس کا شیوہ ہر وقت چوکنّا رہنا ہے۔“ 1
فَأَخْرَجْنَـٰهُم مِّن جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ
fa-akhrajnāhum min jannātin waʿuyūnin
اِس طرح ہم انہیں ان کے باغوں اور چشموں
وَكُنُوزٍۢ وَمَقَامٍۢ كَرِيمٍۢ
wakunūzin wamaqāmin karīmin
اور خزانوں اور ان کی بہترین قیام گاہوں سے نکال لائے۔ 1
كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَـٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
kadhālika wa-awrathnāhā banī is'rāīla
یہ تو ہوا اُن کے ساتھ، اور (دُوسری طرف)بنی اسرائیل کو ہم نے ان سب چیزوں کا وارث کر دیا۔ 1
فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ
fa-atbaʿūhum mush'riqīna
صبح ہوتے ہی یہ لوگ اُن کے تعاقب میں چل پڑے
فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَـٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
falammā tarāā l-jamʿāni qāla aṣḥābu mūsā innā lamud'rakūna
جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰؑ کے ساتھی چیخ اٹھے کہ "ہم تو پکڑے گئے"
قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ
qāla kallā inna maʿiya rabbī sayahdīni
موسیٰؑ نے کہا”ہر گز نہیں۔ میرے ساتھ میرا ربّ ہے۔ وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا۔“ 1
فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ ۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍۢ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ
fa-awḥaynā ilā mūsā ani iḍ'rib biʿaṣāka l-baḥra fa-infalaqa fakāna kullu fir'qin kal-ṭawdi l-ʿaẓīmi
ہم نے موسیٰؑ کو وحی کے ذریعہ سے حکم دیا کہ”ماراپنا عصا سمندر پر۔“ یکایک سمندر پھٹ گیا اور اس کا ہر ٹکڑا ایک عظیم الشان پہاڑ کی طرح ہو گیا۔ 1
وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ٱلْـَٔاخَرِينَ
wa-azlafnā thamma l-ākharīna
اُسی جگہ ہم دُوسرے گروہ کو بھی قریب لے آئے۔ 1
وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
wa-anjaynā mūsā waman maʿahu ajmaʿīna
موسیٰؑ اور اُن سب لوگوں کو جو اس کے ساتھ تھے، ہم نے بچا لیا
ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
thumma aghraqnā l-ākharīna
اور دوسروں کو غرق کر دیا
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
inna fī dhālika laāyatan wamā kāna aktharuhum mu'minīna
اس واقعہ میں ایک نشانی ہے 1 ،مگر اِن لوگوں میں سے اکثر ماننے والے نہیں ہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
wa-inna rabbaka lahuwa l-ʿazīzu l-raḥīmu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ
wa-ut'lu ʿalayhim naba-a ib'rāhīma
اور اِنہیں ابراہیمؑ کا قصہ سُناوٴ 1
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ
idh qāla li-abīhi waqawmihi mā taʿbudūna
جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پُوچھا تھا کہ”یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پُوجتے ہو؟“ 1
قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًۭا فَنَظَلُّ لَهَا عَـٰكِفِينَ
qālū naʿbudu aṣnāman fanaẓallu lahā ʿākifīna
انہوں نے جواب دیا”کچھ بُت ہیں جن کی ہم پُوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں۔“ 1
قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ
qāla hal yasmaʿūnakum idh tadʿūna
اس نے پوچھا "کیا یہ تمہاری سنتے ہیں جب تم انہیں پکارتے ہو؟
أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ
aw yanfaʿūnakum aw yaḍurrūna
یا یہ تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟"
قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
qālū bal wajadnā ābāanā kadhālika yafʿalūna
انہوں نے جواب دیا”نہیں، بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے۔“ 1
قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
qāla afara-aytum mā kuntum taʿbudūna
اس پر ابراہیمؑ نے کہا "کبھی تم نے (آنکھیں کھول کر) اُن چیزوں کو دیکھا بھی جن کی بندگی تم
أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ
antum waābāukumu l-aqdamūna
اور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟ 1
فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّۭ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
fa-innahum ʿaduwwun lī illā rabba l-ʿālamīna
میرے تو یہ سب دشمن ہیں 1 ، بجز ایک ربّ العالمین 2 کے
ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ
alladhī khalaqanī fahuwa yahdīni
جس نے مجھے پیدا کیا 1 ، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے
وَٱلَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ
wa-alladhī huwa yuṭ'ʿimunī wayasqīni
جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
wa-idhā mariḍ'tu fahuwa yashfīni
اور جب بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔ 1
وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ
wa-alladhī yumītunī thumma yuḥ'yīni
جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا
وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ
wa-alladhī aṭmaʿu an yaghfira lī khaṭīatī yawma l-dīni
اور جس سے میں اُمید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا۔“ 1
رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًۭا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّـٰلِحِينَ
rabbi hab lī ḥuk'man wa-alḥiq'nī bil-ṣāliḥīna
(اِس کے بعد ابراہیمؑ نے دُعا کی)”اے میرے ربّ، مجھے حکم عطا کر۔ 1 اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ مِلا۔ 2
وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍۢ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
wa-ij'ʿal lī lisāna ṣid'qin fī l-ākhirīna
اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر۔ 1
وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ
wa-ij'ʿalnī min warathati jannati l-naʿīmi
اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما
وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
wa-igh'fir li-abī innahu kāna mina l-ḍālīna
اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے 1
وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ
walā tukh'zinī yawma yub'ʿathūna
اور مجھے اُس دن رُسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اُٹھائے جائیں گے 1
يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌۭ وَلَا بَنُونَ
yawma lā yanfaʿu mālun walā banūna
جبکہ نہ مال کوئی فائدہ دے گا نہ اولاد
إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍۢ سَلِيمٍۢ
illā man atā l-laha biqalbin salīmin
بجز اس کے کہ کوئی شخص قلبِ سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو۔“ 1
وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
wa-uz'lifati l-janatu lil'muttaqīna
(اُس روز 1)جنّت پرہیز گاروں کے قریب لے آئی جائے گی
وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
waburrizati l-jaḥīmu lil'ghāwīna
اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی 1
وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
waqīla lahum ayna mā kuntum taʿbudūna
اور ان سے پوچھا جائے گا کہ "اب کہاں ہیں وہ جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے؟
مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ
min dūni l-lahi hal yanṣurūnakum aw yantaṣirūna
کیا وہ تمہاری کچھ مدد کر رہے ہیں یا خود اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں؟"
فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ
fakub'kibū fīhā hum wal-ghāwūna
پھر وہ معبود اور یہ بہکے ہوئے لوگ
وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ
wajunūdu ib'līsa ajmaʿūna
اور ابلیس کے لشکر سب کے سب اس میں اُوپر تلے دھکیل دیے جائیں گے۔ 1
قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ
qālū wahum fīhā yakhtaṣimūna
وہاں یہ سب آپس میں جھگڑیں گے اور یہ بہکے ہوئے لوگ (اپنے معبودوں سے) کہیں گے
تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍ
tal-lahi in kunnā lafī ḍalālin mubīnin
کہ "خدا کی قسم، ہم تو صریح گمراہی میں مبتلا تھے
إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
idh nusawwīkum birabbi l-ʿālamīna
جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے
وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ
wamā aḍallanā illā l-muj'rimūna
اور وہ مجرم لوگ ہی تھے جنہوں نے ہم کو اس گمراہی میں ڈالا۔ 1
فَمَا لَنَا مِن شَـٰفِعِينَ
famā lanā min shāfiʿīna
اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے 1
وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍۢ
walā ṣadīqin ḥamīmin
اور نہ کوئی جگری دوست۔ 1
فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةًۭ فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
falaw anna lanā karratan fanakūna mina l-mu'minīna
کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں۔“ 1
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
inna fī dhālika laāyatan wamā kāna aktharuhum mu'minīna
یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے 1 ، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
wa-inna rabbaka lahuwa l-ʿazīzu l-raḥīmu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ
kadhabat qawmu nūḥin l-mur'salīna
1 قومِ نوحؑ نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 2
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
idh qāla lahum akhūhum nūḥun alā tattaqūna
یاد کرو جبکہ اُن کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا”کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ 1
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ
innī lakum rasūlun amīnun
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں 1
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
fa-ittaqū l-laha wa-aṭīʿūni
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ 1
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
wamā asalukum ʿalayhi min ajrin in ajriya illā ʿalā rabbi l-ʿālamīna
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں۔ میرا اجر تو ربّ العالمین کے ذمّہ ہے۔ 1
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
fa-ittaqū l-laha wa-aṭīʿūni
پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے)میری اطاعت کرو۔“ 1
۞ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ
qālū anu'minu laka wa-ittabaʿaka l-ardhalūna
انہوں نے جواب دیا”کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟“ 1
قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
qāla wamā ʿil'mī bimā kānū yaʿmalūna
نوحؑ نے کہا "میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں
إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ
in ḥisābuhum illā ʿalā rabbī law tashʿurūna
ان کا حساب تو میرے ربّ کے ذمّہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو۔ 1
وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
wamā anā biṭāridi l-mu'minīna
میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں
إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ
in anā illā nadhīrun mubīnun
میں تو بس ایک صاف صاف متنبّہ کر دینے والا آدمی ہوں۔“ 1
قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ
qālū la-in lam tantahi yānūḥu latakūnanna mina l-marjūmīna
انہوں نے کہا”اے نُوحؑ ، اگر تُو باز نہ آیا تو پھِٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا۔“ 1
قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ
qāla rabbi inna qawmī kadhabūni
نُوحؑ نے دُعا کی”اے میرے ربّ، میری قوم نے مجھے جھُٹلا دیا۔ 1
فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًۭا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
fa-if'taḥ baynī wabaynahum fatḥan wanajjinī waman maʿiya mina l-mu'minīna
اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے۔“ 1
فَأَنجَيْنَـٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
fa-anjaynāhu waman maʿahu fī l-ful'ki l-mashḥūni
آخر کار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا۔ 1
ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ
thumma aghraqnā baʿdu l-bāqīna
اور اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
inna fī dhālika laāyatan wamā kāna aktharuhum mu'minīna
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
wa-inna rabbaka lahuwa l-ʿazīzu l-raḥīmu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
كَذَّبَتْ عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ
kadhabat ʿādun l-mur'salīna
عاد نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 1
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
idh qāla lahum akhūhum hūdun alā tattaqūna
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی ہُودؑ نے اُن سے کہا تھا ”1 کیا تم ڈرتے نہیں؟
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ
innī lakum rasūlun amīnun
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
fa-ittaqū l-laha wa-aṭīʿūni
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
wamā asalukum ʿalayhi min ajrin in ajriya illā ʿalā rabbi l-ʿālamīna
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةًۭ تَعْبَثُونَ
atabnūna bikulli rīʿin āyatan taʿbathūna
یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اُونچے مقام پر لاحاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو 1
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
watattakhidhūna maṣāniʿa laʿallakum takhludūna
اور بڑے بڑے قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے۔ 1
وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
wa-idhā baṭashtum baṭashtum jabbārīna
اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبّار بن کر ڈالتے ہو۔ 1
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
fa-ittaqū l-laha wa-aṭīʿūni
پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ
wa-ittaqū alladhī amaddakum bimā taʿlamūna
ڈرو اُس سے جس نے وہ کچھ تمہیں دیا ہے جو تم جانتے ہو
أَمَدَّكُم بِأَنْعَـٰمٍۢ وَبَنِينَ
amaddakum bi-anʿāmin wabanīna
تمہیں جانور دیے، اولادیں دیں
وَجَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍ
wajannātin waʿuyūnin
باغ دیے اور چشمے دیے
إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ
innī akhāfu ʿalaykum ʿadhāba yawmin ʿaẓīmin
مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے"
قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ
qālū sawāon ʿalaynā awaʿaẓta am lam takun mina l-wāʿiẓīna
انہوں نے جواب دیا "تو نصیحت کر یا نہ کر، ہمارے لیے یکساں ہے
إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ
in hādhā illā khuluqu l-awalīna
یہ باتیں تو یونہی ہوتی چلی آئی ہیں۔ 1
وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
wamā naḥnu bimuʿadhabīna
اور ہم عذاب میں مُبتلا ہونے والے نہیں ہیں"
فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَـٰهُمْ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
fakadhabūhu fa-ahlaknāhum inna fī dhālika laāyatan wamā kāna aktharuhum mu'minīna
آخر کار انہوں نے اُسے جھُٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا۔ 1یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
wa-inna rabbaka lahuwa l-ʿazīzu l-raḥīmu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
كَذَّبَتْ ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ
kadhabat thamūdu l-mur'salīna
ثمود نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 1
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَـٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
idh qāla lahum akhūhum ṣāliḥun alā tattaqūna
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی صالحؑ نے ان سے کہا "کیا تم ڈرتے نہیں؟
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ
innī lakum rasūlun amīnun
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں۔ 1
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
fa-ittaqū l-laha wa-aṭīʿūni
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
wamā asalukum ʿalayhi min ajrin in ajriya illā ʿalā rabbi l-ʿālamīna
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَـٰهُنَآ ءَامِنِينَ
atut'rakūna fī mā hāhunā āminīna
کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان ، جو یہاں ہیں ، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاوٴ گے؟ 1
فِى جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ
fī jannātin waʿuyūnin
اِن باغوں اور چشموں میں؟
وَزُرُوعٍۢ وَنَخْلٍۢ طَلْعُهَا هَضِيمٌۭ
wazurūʿin wanakhlin ṭalʿuhā haḍīmun
اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟ 1
وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًۭا فَـٰرِهِينَ
watanḥitūna mina l-jibāli buyūtan fārihīna
تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو۔ 1
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
fa-ittaqū l-laha wa-aṭīʿūni
اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ
walā tuṭīʿū amra l-mus'rifīna
اُن بے لگام لوگوں کی اطاعت نہ کرو
ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
alladhīna yuf'sidūna fī l-arḍi walā yuṣ'liḥūna
جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے۔“ 1
قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ
qālū innamā anta mina l-musaḥarīna
اُنہوں نے جواب دیا”تُو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے۔ 1
مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
mā anta illā basharun mith'lunā fati biāyatin in kunta mina l-ṣādiqīna
تُو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے۔ لا کوئی نشانی اگر تُو سچا ہے۔ 1“
قَالَ هَـٰذِهِۦ نَاقَةٌۭ لَّهَا شِرْبٌۭ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ
qāla hādhihi nāqatun lahā shir'bun walakum shir'bu yawmin maʿlūmin
صالح نے کہا”یہ اُونٹنی ہے۔ 1 ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا۔ 2
وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍۢ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ
walā tamassūhā bisūin fayakhudhakum ʿadhābu yawmin ʿaẓīmin
اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آ لے گا"
فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَـٰدِمِينَ
faʿaqarūhā fa-aṣbaḥū nādimīna
مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں 1 اور آخر کار پچھتاتے رہ گئے۔عذاب نے انہیں آلیا۔ 2
فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
fa-akhadhahumu l-ʿadhābu inna fī dhālika laāyatan wamā kāna aktharuhum mu'minīna
عذاب نے انہیں آ لیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
wa-inna rabbaka lahuwa l-ʿazīzu l-raḥīmu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ
kadhabat qawmu lūṭin l-mur'salīna
لُوطؑ کی قوم نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 1
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
idh qāla lahum akhūhum lūṭun alā tattaqūna
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی لوطؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ
innī lakum rasūlun amīnun
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
fa-ittaqū l-laha wa-aṭīʿūni
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
wamā asalukum ʿalayhi min ajrin in ajriya illā ʿalā rabbi l-ʿālamīna
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ
atatūna l-dhuk'rāna mina l-ʿālamīna
کیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مردوں کے پاس جاتے ہو 1
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ
watadharūna mā khalaqa lakum rabbukum min azwājikum bal antum qawmun ʿādūna
اور تمہاری بیویوں میں تمہارے ربّ نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ 1 بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو۔“ 2
قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ
qālū la-in lam tantahi yālūṭu latakūnanna mina l-mukh'rajīna
انہوں نے کہا”اے لُوطؑ ، اگر تُو اِن باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں اُن میں تُو بھی شامل ہو کر رہے گا۔“ 1
قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ
qāla innī liʿamalikum mina l-qālīna
اس نے کہا "تمہارے کرتوتوں پر جو لوگ کُڑھ رہے ہیں میں اُن میں شامل ہوں
رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ
rabbi najjinī wa-ahlī mimmā yaʿmalūna
اے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے۔“ 1
فَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
fanajjaynāhu wa-ahlahu ajmaʿīna
آخرکار ہم نے اسے اور اس کے سب اہل و عیال کو بچا لیا
إِلَّا عَجُوزًۭا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ
illā ʿajūzan fī l-ghābirīna
بجز ایک بُڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی۔ 1
ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
thumma dammarnā l-ākharīna
پھر باقی ماندہ لوگوں کو ہم نے تباہ کر دیا
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًۭا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ
wa-amṭarnā ʿalayhim maṭaran fasāa maṭaru l-mundharīna
اور ان پر برسائی ایک برسات، بڑی ہی بُری بارش تھی جو اُن ڈرائے جانے والوں پر نازل ہوئی۔ 1
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
inna fī dhālika laāyatan wamā kāna aktharuhum mu'minīna
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر اِن میں سے اکثر ماننے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
wa-inna rabbaka lahuwa l-ʿazīzu l-raḥīmu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
كَذَّبَ أَصْحَـٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ
kadhaba aṣḥābu al'aykati l-mur'salīna
اصحابُ الایکہ نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 1
إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
idh qāla lahum shuʿaybun alā tattaqūna
یاد کرو جبکہ شعیبؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ
innī lakum rasūlun amīnun
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
fa-ittaqū l-laha wa-aṭīʿūni
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
wamā asalukum ʿalayhi min ajrin in ajriya illā ʿalā rabbi l-ʿālamīna
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
۞ أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ
awfū l-kayla walā takūnū mina l-mukh'sirīna
پیمانے ٹھیک بھرو اور کسی کو گھاٹا نہ دو
وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ
wazinū bil-qis'ṭāsi l-mus'taqīmi
صحیح ترازو سے تولو
وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
walā tabkhasū l-nāsa ashyāahum walā taʿthaw fī l-arḍi muf'sidīna
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو
وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ
wa-ittaqū alladhī khalaqakum wal-jibilata l-awalīna
اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے"
قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ
qālū innamā anta mina l-musaḥarīna
انہوں نے کہا "تو محض ایک سحرزدہ آدمی ہے
وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ
wamā anta illā basharun mith'lunā wa-in naẓunnuka lamina l-kādhibīna
اور تو کچھ نہیں مگر ایک انسان ہم ہی جیسا، اور ہم تو تجھے بالکل جھوٹا سمجھتے ہیں
فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
fa-asqiṭ ʿalaynā kisafan mina l-samāi in kunta mina l-ṣādiqīna
اگر تو سچا ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے"
قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
qāla rabbī aʿlamu bimā taʿmalūna
شعیبؑ نے کہا”میرا ربّ جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو۔“ 1
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
fakadhabūhu fa-akhadhahum ʿadhābu yawmi l-ẓulati innahu kāna ʿadhāba yawmin ʿaẓīmin
انہوں نے اُسے جھُٹلا دیا، آخر کارچھتری والے دن کا عذاب ان پر آگیا 1 ، اور وہ بڑے ہی خوفناک دن کا عذاب تھ
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
inna fī dhālika laāyatan wamā kāna aktharuhum mu'minīna
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
wa-inna rabbaka lahuwa l-ʿazīzu l-raḥīmu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
wa-innahu latanzīlu rabbi l-ʿālamīna
1 یہ ربّ العالمین کی نازل کردہ چیز ہے۔ 2
نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ
nazala bihi l-rūḥu l-amīnu
اسے لے کر تیرے دل پر امانت دار رُوح 1 اُتری ہے
عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ
ʿalā qalbika litakūna mina l-mundhirīna
تاکہ تو اُن لوگوں میں شامل ہو جو (خدا کی طرف سے خلق خدا کو) متنبّہ کرنے والے ہیں
بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّۢ مُّبِينٍۢ
bilisānin ʿarabiyyin mubīnin
صاف صاف عربی زبان میں۔ 1
وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ
wa-innahu lafī zuburi l-awalīna
اور اگلے لوگوں کی کتابوں میں بھی یہ موجود ہے۔ 1
أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَـٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
awalam yakun lahum āyatan an yaʿlamahu ʿulamāu banī is'rāīla
کیا اِن (اہلِ مکّہ)کےلیے یہ کوئی نشانی نہیں ہے کہ اِسے علماءِ بنی اسرائیل جانتے ہیں؟ 1
وَلَوْ نَزَّلْنَـٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ
walaw nazzalnāhu ʿalā baʿḍi l-aʿjamīna
(لیکن اِن کی ہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ) اگر ہم اسے کسی عجمی پر بھی نازل کر دیتے
فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ
faqara-ahu ʿalayhim mā kānū bihi mu'minīna
اور یہ (فصیح عربی کلام)وہ ان کو پڑھ کر سُناتا تب بھی یہ مان کر نہ دیتے۔ 1
كَذَٰلِكَ سَلَكْنَـٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ
kadhālika salaknāhu fī qulūbi l-muj'rimīna
اِسی طرح ہم نے اس (ذکر)کو مجرموں کے دلوں میں گزارا ہے۔ 1
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ
lā yu'minūna bihi ḥattā yarawū l-ʿadhāba l-alīma
وہ اس پر ایمان نہیں لاتے جب تک کہ عذاب الِیم نہ دیکھ لیں۔ 1
فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةًۭ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
fayatiyahum baghtatan wahum lā yashʿurūna
پھر جب وہ بے خبری میں ان پر آ پڑتا ہے
فَيَقُولُوا۟ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ
fayaqūlū hal naḥnu munẓarūna
اُس وقت وہ کہتے ہیں کہ”کیا اب ہمیں کچھ مہلت مِل سکتی ہے؟“ 1
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
afabiʿadhābinā yastaʿjilūna
تو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟
أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَـٰهُمْ سِنِينَ
afara-ayta in mattaʿnāhum sinīna
تم نے کچھ غور کیا، اگر ہم انہیں برسوں تک عیش کرنے کی مُہلت بھی دے دیں
ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ
thumma jāahum mā kānū yūʿadūna
اور پھر وہی چیز ان پر آ جائے جس سے انہیں ڈرایا جا رہا ہے
مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ
mā aghnā ʿanhum mā kānū yumattaʿūna
تو وہ سامانِ زیست جو ان کو ملا ہوا ہے اِن کے کس کام آئے گا؟ 1
وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ
wamā ahlaknā min qaryatin illā lahā mundhirūna
(دیکھو) ہم نے کبھی کسی بستی کو اِس کے بغیر ہلاک نہیں کیا کہ اُس کے لیے خبردار کرنے والے حق نصیحت ادا کرنے کو موجود تھے
ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
dhik'rā wamā kunnā ẓālimīna
اور ہم ظالم نہ تھے۔ 1
وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَـٰطِينُ
wamā tanazzalat bihi l-shayāṭīnu
اِس (کتابِ مبین)کو شیاطین لے کر نہیں اُترے ہیں، 1
وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
wamā yanbaghī lahum wamā yastaṭīʿūna
نہ یہ کام ان کو سجتا ہے 1 ، اور نہ وہ ایسا کر ہی سکتے ہیں۔ 2
إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ
innahum ʿani l-samʿi lamaʿzūlūna
وہ تو اس کی سماعت تک سے دُور رکھے گئے ہیں۔ 1
فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ
falā tadʿu maʿa l-lahi ilāhan ākhara fatakūna mina l-muʿadhabīna
پس اے محمدؐ ، اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو، ورنہ تم بھی سزا پانے والوں میں شامل ہو جاوٴ گے۔ 1
وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ
wa-andhir ʿashīrataka l-aqrabīna
اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو ڈراوٴ، 1
وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
wa-ikh'fiḍ janāḥaka limani ittabaʿaka mina l-mu'minīna
اور ایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیار کریں ان کے ساتھ تواضع سے پیش آؤ
فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌۭ مِّمَّا تَعْمَلُونَ
fa-in ʿaṣawka faqul innī barīon mimmā taʿmalūna
لیکن اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو ان سے کہہ دو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذّمّہ ہوں۔ 1
وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ
watawakkal ʿalā l-ʿazīzi l-raḥīmi
اور اُس زبر دست اور رحیم پر توکّل کرو 1
ٱلَّذِى يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ
alladhī yarāka ḥīna taqūmu
جو تمہیں اُس وقت دیکھ رہا ہوتا ہے جب تم اُٹھتے ہو 1
وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّـٰجِدِينَ
wataqallubaka fī l-sājidīna
اور سجدہ گزار لوگوں میں تمہاری نقل و حرکت پر نگا ہ رکھتا ہے۔ 1
إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ
innahu huwa l-samīʿu l-ʿalīmu
وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَـٰطِينُ
hal unabbi-ukum ʿalā man tanazzalu l-shayāṭīnu
لوگو، کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اُترا کرتے ہیں؟
تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍۢ
tanazzalu ʿalā kulli affākin athīmin
وہ ہر جعل ساز بدکار پر اُترا کرتے ہیں۔ 1
يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَـٰذِبُونَ
yul'qūna l-samʿa wa-aktharuhum kādhibūna
سُنی سُنائی باتیں کانوں میں پھُونکتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھُوٹے ہوتے ہیں۔ 1
وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ
wal-shuʿarāu yattabiʿuhumu l-ghāwūna
رہے شعراء، تو ان کے پیچھے بہکے ہوئے لوگ چلا کرتے ہیں۔ 1
أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍۢ يَهِيمُونَ
alam tara annahum fī kulli wādin yahīmūna
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ وہ ہر وادی میں بھٹکتے ہیں 1
وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ
wa-annahum yaqūlūna mā lā yafʿalūna
اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں 1
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًۭا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍۢ يَنقَلِبُونَ
illā alladhīna āmanū waʿamilū l-ṣāliḥāti wadhakarū l-laha kathīran wa-intaṣarū min baʿdi mā ẓulimū wasayaʿlamu alladhīna ẓalamū ayya munqalabin yanqalibūna
بجز اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا، اور جب ان پر ظلم کیا گیا تو صرف بدلہ لے لیا 1۔۔۔۔ اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔ 2