37

الصافات

As-Saffat

Those Who Set The Ranks

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آیات 182
پارہ 23
صفحہ 446-452
قسم مکی
نزول کی ترتیب 56
0:00 / 0:00
آیت: 1 / 182
1

وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفًّۭا

wal-ṣāfāti ṣaffan

قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم

2

فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًۭا

fal-zājirāti zajran

پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں

3

فَٱلتَّـٰلِيَـٰتِ ذِكْرًا

fal-tāliyāti dhik'ran

پھر اُن کی قسم جو کلامِ نصیحت سُنانے والے ہیں، 1

4

إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌۭ

inna ilāhakum lawāḥidun

تمہارا معبُودِ حقیقی بس ایک ہی ہے 1

5

رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَـٰرِقِ

rabbu l-samāwāti wal-arḍi wamā baynahumā warabbu l-mashāriqi

وہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا  مالک ہے جو زمین  و آسمان میں ہیں ، اور سارے مشرقوں 1 کا مالک۔ 2

6

إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ

innā zayyannā l-samāa l-dun'yā bizīnatin l-kawākibi

ہم نے آسمانِ 1 دُنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے

7

وَحِفْظًۭا مِّن كُلِّ شَيْطَـٰنٍۢ مَّارِدٍۢ

waḥif'ẓan min kulli shayṭānin māridin

اور ہر شیطانِ سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے۔ 1

8

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍۢ

lā yassammaʿūna ilā l-mala-i l-aʿlā wayuq'dhafūna min kulli jānibin

یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں

9

دُحُورًۭا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌۭ وَاصِبٌ

duḥūran walahum ʿadhābun wāṣibun

اور ان کے لیے پیہم عذاب ہے

10

إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌۭ ثَاقِبٌۭ

illā man khaṭifa l-khaṭfata fa-atbaʿahu shihābun thāqibun

تا ہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اُڑے تو ایک تیز شُعلہ اس کا پیچھا  کرتا ہے۔ 1

11

فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّن طِينٍۢ لَّازِبٍۭ

fa-is'taftihim ahum ashaddu khalqan am man khalaqnā innā khalaqnāhum min ṭīnin lāzibin

اب اِن سے پوچھو، اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اُن چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں؟ 1 اِن کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے۔ 2

12

بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ

bal ʿajib'ta wayaskharūna

تم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں

13

وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ

wa-idhā dhukkirū lā yadhkurūna

سمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتے

14

وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةًۭ يَسْتَسْخِرُونَ

wa-idhā ra-aw āyatan yastaskhirūna

کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں

15

وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌۭ مُّبِينٌ

waqālū in hādhā illā siḥ'run mubīnun

اورکہتے ہیں”یہ تو صریح جادُو ہے، 1

16

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

a-idhā mit'nā wakunnā turāban waʿiẓāman a-innā lamabʿūthūna

بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟

17

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ

awaābāunā l-awalūna

اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟"

18

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ

qul naʿam wa-antum dākhirūna

اِن سے کہوہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں)بے بس ہو۔ 1

19

فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ

fa-innamā hiya zajratun wāḥidatun fa-idhā hum yanẓurūna

بس ایک ہی جھِڑکی ہوگی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جارہی ہے)دیکھ رہے ہوں گے۔ 1

20

وَقَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ

waqālū yāwaylanā hādhā yawmu l-dīni

اُس وقت یہ کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے"

21

هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

hādhā yawmu l-faṣli alladhī kuntum bihi tukadhibūna

یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھُٹلا یا کرتے تھے۔“ 1

22

۞ ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ

uḥ'shurū alladhīna ẓalamū wa-azwājahum wamā kānū yaʿbudūna

(حکم ہوگا)گھیر لاوٴ سب ظالموں 1 اور ان کے ساتھیوں 2 اور اُن کے معبُودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے 3

23

مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ

min dūni l-lahi fa-ih'dūhum ilā ṣirāṭi l-jaḥīmi

پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ

24

وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ

waqifūhum innahum masūlūna

اور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہے

25

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ

mā lakum lā tanāṣarūna

"کیا ہو گیا تمہیں، اب کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟

26

بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ

bal humu l-yawma mus'taslimūna

ارے، آج تو یہ اپنے آپ کو (اور ایک دُوسرے کو)حوالے کیے دے رہے ہیں۔“ 1

27

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَسَآءَلُونَ

wa-aqbala baʿḍuhum ʿalā baʿḍin yatasāalūna

اس کے بعد یہ ایک دوسرے کی طرف مڑیں گے اور باہم تکرار شروع کر دیں گے

28

قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ

qālū innakum kuntum tatūnanā ʿani l-yamīni

(پیروی کرنے والے اپنے پیشواوٴں سے)کہیں گے،”تم ہمارے پاس سیدھے رُخ سے آتے تھے۔“ 1

29

قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ

qālū bal lam takūnū mu'minīna

وہ جواب دیں گے، "نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھے

30

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًۭا طَـٰغِينَ

wamā kāna lanā ʿalaykum min sul'ṭānin bal kuntum qawman ṭāghīna

ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے

31

فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ

faḥaqqa ʿalaynā qawlu rabbinā innā ladhāiqūna

آخرکار ہم اپنے رب کے اِس فرمان کے مستحق ہو گئے کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیں

32

فَأَغْوَيْنَـٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَـٰوِينَ

fa-aghwaynākum innā kunnā ghāwīna

سو ہم نے تم کو بہکایا، ہم خود بہکے ہوئے تھے۔“ 1

33

فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍۢ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ

fa-innahum yawma-idhin fī l-ʿadhābi mush'tarikūna

اِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گے۔ 1

34

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ

innā kadhālika nafʿalu bil-muj'rimīna

ہم مجرموں کے ساتھ یہی کچھ کیا کرتے ہیں

35

إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ

innahum kānū idhā qīla lahum lā ilāha illā l-lahu yastakbirūna

یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا "اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے" تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے

36

وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍۢ مَّجْنُونٍۭ

wayaqūlūna a-innā latārikū ālihatinā lishāʿirin majnūnin

اور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟"

37

بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ

bal jāa bil-ḥaqi waṣaddaqa l-mur'salīna

حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسُولوں کی تصدیق کی تھی۔ 1

38

إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ

innakum ladhāiqū l-ʿadhābi l-alīmi

(اب ان سے کہا جائے گا کہ) تم لازماً دردناک سزا کا مزا چکھنے والے ہو

39

وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

wamā tuj'zawna illā mā kuntum taʿmalūna

اور تمہیں جو بدلہ بھی دیا جا رہا ہے اُنہی اعمال کا دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے ہو

40

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

illā ʿibāda l-lahi l-mukh'laṣīna

مگر اللہ کے چیدہ بندے (اس انجام بد سے) محفوظ ہوں گے

41

أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌۭ مَّعْلُومٌۭ

ulāika lahum riz'qun maʿlūmun

ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے، 1

42

فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ

fawākihu wahum muk'ramūna

ہر طرح  کی لذیذ چیزیں۔ 1

43

فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ

fī jannāti l-naʿīmi

اور نعمت بھری جنتیں

44

عَلَىٰ سُرُرٍۢ مُّتَقَـٰبِلِينَ

ʿalā sururin mutaqābilīna

جن میں وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے

45

يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍۢ مِّن مَّعِينٍۭ

yuṭāfu ʿalayhim bikasin min maʿīnin

شراب 1 کے چشموں 2 سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے

46

بَيْضَآءَ لَذَّةٍۢ لِّلشَّـٰرِبِينَ

bayḍāa ladhatin lilshāribīna

چمکتی ہوئی شراب، جو پینے والوں کے لیے لذّت ہو گی

47

لَا فِيهَا غَوْلٌۭ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ

lā fīhā ghawlun walā hum ʿanhā yunzafūna

نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہوگی۔ 1

48

وَعِندَهُمْ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌۭ

waʿindahum qāṣirātu l-ṭarfi ʿīnun

اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، 1 خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی، 2

49

كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌۭ مَّكْنُونٌۭ

ka-annahunna bayḍun maknūnun

ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھُپی ہوئی جھِلی۔ 1

50

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَسَآءَلُونَ

fa-aqbala baʿḍuhum ʿalā baʿḍin yatasāalūna

پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے

51

قَالَ قَآئِلٌۭ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌۭ

qāla qāilun min'hum innī kāna lī qarīnun

ان میں سے ایک کہے گا، "دنیا میں میرا ایک ہم نشین تھا

52

يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ

yaqūlu a-innaka lamina l-muṣadiqīna

جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟ 1

53

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ

a-idhā mit'nā wakunnā turāban waʿiẓāman a-innā lamadīnūna

کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟

54

قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ

qāla hal antum muṭṭaliʿūna

اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟"

55

فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ

fa-iṭṭalaʿa faraāhu fī sawāi l-jaḥīmi

یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا

56

قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ

qāla tal-lahi in kidtta latur'dīni

اور اس سے خطاب کر کے کہے گا "خدا کی قسم، تُو تو مجھے تباہ ہی کر دینے والا تھا

57

وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ

walawlā niʿ'matu rabbī lakuntu mina l-muḥ'ḍarīna

میرے ربّ کا فضل شاملِ حال نہ ہوتا تو آج میں بھی  اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں۔ 1

58

أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ

afamā naḥnu bimayyitīna

اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟

59

إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ

illā mawtatanā l-ūlā wamā naḥnu bimuʿadhabīna

موت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آچکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟“ 1

60

إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

inna hādhā lahuwa l-fawzu l-ʿaẓīmu

یقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہے

61

لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَـٰمِلُونَ

limith'li hādhā falyaʿmali l-ʿāmilūna

ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے

62

أَذَٰلِكَ خَيْرٌۭ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ

adhālika khayrun nuzulan am shajaratu l-zaqūmi

بولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا  زقوم 1 کا درخت؟

63

إِنَّا جَعَلْنَـٰهَا فِتْنَةًۭ لِّلظَّـٰلِمِينَ

innā jaʿalnāhā fit'natan lilẓẓālimīna

ہم  نے اس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے۔ 1

64

إِنَّهَا شَجَرَةٌۭ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ

innahā shajaratun takhruju fī aṣli l-jaḥīmi

وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے

65

طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَـٰطِينِ

ṭalʿuhā ka-annahu ruūsu l-shayāṭīni

اس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر۔ 1

66

فَإِنَّهُمْ لَـَٔاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ

fa-innahum laākilūna min'hā famāliūna min'hā l-buṭūna

جہنم کے لوگ اُسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے

67

ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًۭا مِّنْ حَمِيمٍۢ

thumma inna lahum ʿalayhā lashawban min ḥamīmin

پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا

68

ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ

thumma inna marjiʿahum la-ilā l-jaḥīmi

اور اس کے بعد ان کی واپسی اسی آتشِ دوزخ کی طرف ہوگی۔ 1

69

إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ

innahum alfaw ābāahum ḍāllīna

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا

70

فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ

fahum ʿalā āthārihim yuh'raʿūna

اور اُنہی کے نقشِ قدم پر دوڑ چلے۔ 1

71

وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ

walaqad ḍalla qablahum aktharu l-awalīna

حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے

72

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ

walaqad arsalnā fīhim mundhirīna

اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے

73

فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ

fa-unẓur kayfa kāna ʿāqibatu l-mundharīna

اب دیکھ لو کہ اُن تنبیہ کیے جانے والوں کا کیا انجام ہوا

74

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

illā ʿibāda l-lahi l-mukh'laṣīna

اس بد انجامی سے بس اللہ کے وہی بندے بچے ہیں جنہیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا ہے

75

وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌۭ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ

walaqad nādānā nūḥun falaniʿ'ma l-mujībūna

ہم کو 1 (اس سے پہلے) نوحؑ نے پکارا تھا 2 ، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھے

76

وَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ

wanajjaynāhu wa-ahlahu mina l-karbi l-ʿaẓīmi

ہم نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا 1

77

وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ

wajaʿalnā dhurriyyatahu humu l-bāqīna

اور اسی کی نسل کو باقی رکھا 1

78

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ

wataraknā ʿalayhi fī l-ākhirīna

اور بعد کی نسلوں میں اس کی تعریف و توصیف چھوڑ دی

79

سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍۢ فِى ٱلْعَـٰلَمِينَ

salāmun ʿalā nūḥin fī l-ʿālamīna

سلام ہے نوحؑ پر تمام دینا والوں میں 1

80

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

innā kadhālika najzī l-muḥ'sinīna

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں

81

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ

innahu min ʿibādinā l-mu'minīna

در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

82

ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ

thumma aghraqnā l-ākharīna

پھر دوسرے گروہ کو ہم نے غرق کر دیا

83

۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ

wa-inna min shīʿatihi la-ib'rāhīma

اور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا

84

إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍۢ سَلِيمٍ

idh jāa rabbahu biqalbin salīmin

جب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیا 1

85

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ

idh qāla li-abīhi waqawmihi mādhā taʿbudūna

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا 1۔’’ یہ کیا چیزیں جن کے تم عبادت کر رہے ہو؟

86

أَئِفْكًا ءَالِهَةًۭ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ

a-if'kan ālihatan dūna l-lahi turīdūna

کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟

87

فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

famā ẓannukum birabbi l-ʿālamīna

آخر اللہ ربّ العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے ؟‘‘ 1

88

فَنَظَرَ نَظْرَةًۭ فِى ٱلنُّجُومِ

fanaẓara naẓratan fī l-nujūmi

پھر 1 اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی 2

89

فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌۭ

faqāla innī saqīmun

اور کہا میری طبیعت خراب ہے 1

90

فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ

fatawallaw ʿanhu mud'birīna

چنانچہ وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے 1

91

فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

farāgha ilā ālihatihim faqāla alā takulūna

ان کے پیچھے وہ چپکے سے ان کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا ’’ آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں 1 ؟

92

مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ

mā lakum lā tanṭiqūna

کیا ہو گیا، آپ لوگ بولتے بھی نہیں؟"

93

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ

farāgha ʿalayhim ḍarban bil-yamīni

اس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں

94

فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ

fa-aqbalū ilayhi yaziffūna

(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے 1

95

قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ

qāla ataʿbudūna mā tanḥitūna

اس نے کہا "کیا تم اپنی ہی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟

96

وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ

wal-lahu khalaqakum wamā taʿmalūna

حالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو"

97

قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَـٰنًۭا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ

qālū ib'nū lahu bun'yānan fa-alqūhu fī l-jaḥīmi

انہوں نے آپس میں کہا "اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو"

98

فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًۭا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ

fa-arādū bihi kaydan fajaʿalnāhumu l-asfalīna

انہوں نے اس کے خلاف ایک کار روائی کرنی چاہی تھی، مگر ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیا 1

99

وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ

waqāla innī dhāhibun ilā rabbī sayahdīni

ابراہیمؑ نے کہا 1 ’’میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں 2 ، وہی میری رہنمائی کرے گا

100

رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

rabbi hab lī mina l-ṣāliḥīna

اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو‘‘ 1

101

فَبَشَّرْنَـٰهُ بِغُلَـٰمٍ حَلِيمٍۢ

fabasharnāhu bighulāmin ḥalīmin

(اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم(بردبار) لڑکے کی بشارت دی 1

102

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَـٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ

falammā balagha maʿahu l-saʿya qāla yābunayya innī arā fī l-manāmi annī adhbaḥuka fa-unẓur mādhā tarā qāla yāabati if'ʿal mā tu'maru satajidunī in shāa l-lahu mina l-ṣābirīna

وہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا،’’بیٹا ، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں 1 ، اب تو بتا تیرا کیا خیال ہے ؟ 2 اس نے کہا، ’’ ابا جان ، جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے 3 اسے کر ڈالیے ، آپ اِنْشاءَ اللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے ‘‘

103

فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ

falammā aslamā watallahu lil'jabīni

آخر کو جب ان دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا 1

104

وَنَـٰدَيْنَـٰهُ أَن يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ

wanādaynāhu an yāib'rāhīmu

اور ہم نے ندا دی 1 کہ ’’ اے ابراہیمؑ

105

قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

qad ṣaddaqta l-ru'yā innā kadhālika najzī l-muḥ'sinīna

تو نے خواب سچ کر دکھایا 1۔ ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں 2

106

إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَـٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ

inna hādhā lahuwa l-balāu l-mubīnu

یقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی‘‘ 1

107

وَفَدَيْنَـٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍۢ

wafadaynāhu bidhib'ḥin ʿaẓīmin

اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا 1

108

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ

wataraknā ʿalayhi fī l-ākhirīna

اور اس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میں چھوڑ دی

109

سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ

salāmun ʿalā ib'rāhīma

سلام ہے ابراہیمؑ پر

110

كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

kadhālika najzī l-muḥ'sinīna

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

111

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ

innahu min ʿibādinā l-mu'minīna

یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

112

وَبَشَّرْنَـٰهُ بِإِسْحَـٰقَ نَبِيًّۭا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

wabasharnāhu bi-is'ḥāqa nabiyyan mina l-ṣāliḥīna

اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے

113

وَبَـٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَـٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌۭ وَظَالِمٌۭ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌۭ

wabāraknā ʿalayhi waʿalā is'ḥāqa wamin dhurriyyatihimā muḥ'sinun waẓālimun linafsihi mubīnun

اور اسے اور اسحاق کو برکت دی 1۔اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے 2

114

وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ

walaqad manannā ʿalā mūsā wahārūna

اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا

115

وَنَجَّيْنَـٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ

wanajjaynāhumā waqawmahumā mina l-karbi l-ʿaẓīmi

اُن کو اور ان کی قوم کو کربِ عظیم سے نجات دی، 1

116

وَنَصَرْنَـٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ

wanaṣarnāhum fakānū humu l-ghālibīna

اُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے

117

وَءَاتَيْنَـٰهُمَا ٱلْكِتَـٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ

waātaynāhumā l-kitāba l-mus'tabīna

ان کو نہایت واضح کتاب عطا کی

118

وَهَدَيْنَـٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ

wahadaynāhumā l-ṣirāṭa l-mus'taqīma

انہیں راہ راست دکھائی

119

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ

wataraknā ʿalayhimā fī l-ākhirīna

اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا

120

سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ

salāmun ʿalā mūsā wahārūna

سلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر

121

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

innā kadhālika najzī l-muḥ'sinīna

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

122

إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ

innahumā min ʿibādinā l-mu'minīna

در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

123

وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

wa-inna il'yāsa lamina l-mur'salīna

اور الیاسؑ بھی یقیناً مُرسَلین میں سے تھا۔ 1

124

إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ

idh qāla liqawmihi alā tattaqūna

یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟

125

أَتَدْعُونَ بَعْلًۭا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَـٰلِقِينَ

atadʿūna baʿlan watadharūna aḥsana l-khāliqīna

کیا تم بعل 1 کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتےہو

126

ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ

al-laha rabbakum warabba ābāikumu l-awalīna

اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟"

127

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

fakadhabūhu fa-innahum lamuḥ'ḍarūna

مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں

128

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

illā ʿibāda l-lahi l-mukh'laṣīna

بجز اُن بندگانِ خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا۔ 1

129

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ

wataraknā ʿalayhi fī l-ākhirīna

اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا1

130

سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ

salāmun ʿalā il yāsīna

سلام ہے الیاسؑ پر۔ 1

131

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

innā kadhālika najzī l-muḥ'sinīna

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

132

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ

innahu min ʿibādinā l-mu'minīna

واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

133

وَإِنَّ لُوطًۭا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

wa-inna lūṭan lamina l-mur'salīna

اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں

134

إِذْ نَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ

idh najjaynāhu wa-ahlahu ajmaʿīna

یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی

135

إِلَّا عَجُوزًۭا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ

illā ʿajūzan fī l-ghābirīna

سوائے ایک بُڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔ 1

136

ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ

thumma dammarnā l-ākharīna

پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا

137

وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ

wa-innakum latamurrūna ʿalayhim muṣ'biḥīna

آج تم شب و روز اُن کے اُجڑے دیا ر پر سے گزرتے ہو۔ 1

138

وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

wabi-al-layli afalā taʿqilūna

کیا تم کو عقل نہیں آتی؟

139

وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

wa-inna yūnusa lamina l-mur'salīna

اور یقیناً یُونسؑ بھی رسُولوں میں سے تھا۔ 1

140

إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ

idh abaqa ilā l-ful'ki l-mashḥūni

یاد کرو جب وہ ایک بھر ی کشتی کی طرف بھاگ نکلا، 1

141

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ

fasāhama fakāna mina l-mud'ḥaḍīna

پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائی

142

فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌۭ

fal-taqamahu l-ḥūtu wahuwa mulīmun

آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا

143

فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ

falawlā annahu kāna mina l-musabiḥīna

اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا 1

144

لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

lalabitha fī baṭnihi ilā yawmi yub'ʿathūna

تو روزِ قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا۔ 1

145

۞ فَنَبَذْنَـٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌۭ

fanabadhnāhu bil-ʿarāi wahuwa saqīmun

آخر کار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین میں پھینک دیا۔ 1

146

وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةًۭ مِّن يَقْطِينٍۢ

wa-anbatnā ʿalayhi shajaratan min yaqṭīnin

اور اُس پر ایک بیلدار درخت 1 اُگا دیا

147

وَأَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ

wa-arsalnāhu ilā mi-ati alfin aw yazīdūna

اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا، 1

148

فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَـٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍۢ

faāmanū famattaʿnāhum ilā ḥīnin

وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقتِ خاص تک انہیں باقی رکھا۔ 1

149

فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ

fa-is'taftihim alirabbika l-banātu walahumu l-banūna

پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، 1 کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ)تمہارے ربّ کے لیے توہوں بیٹیاں اور اِن کے لیے ہوں بیٹے! 2

150

أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِنَـٰثًۭا وَهُمْ شَـٰهِدُونَ

am khalaqnā l-malāikata ināthan wahum shāhidūna

کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟

151

أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ

alā innahum min if'kihim layaqūlūna

خوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں

152

وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ

walada l-lahu wa-innahum lakādhibūna

کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیں

153

أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ

aṣṭafā l-banāti ʿalā l-banīna

کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟

154

مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ

mā lakum kayfa taḥkumūna

تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسے حکم لگا رہے ہو

155

أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

afalā tadhakkarūna

کیا تمہیں ہوش نہیں آتا

156

أَمْ لَكُمْ سُلْطَـٰنٌۭ مُّبِينٌۭ

am lakum sul'ṭānun mubīnun

یا پھر تمہارے پاس اپنی ان باتوں کے لیے کوئی صاف سند ہے

157

فَأْتُوا۟ بِكِتَـٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

fatū bikitābikum in kuntum ṣādiqīna

تو لاوٴ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو۔ 1

158

وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًۭا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

wajaʿalū baynahu wabayna l-jinati nasaban walaqad ʿalimati l-jinatu innahum lamuḥ'ḍarūna

اِنہوں نے اللہ اور ملائکہ 1 کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مُجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں

159

سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ

sub'ḥāna l-lahi ʿammā yaṣifūna

(اور وہ کہتے ہیں کہ) "اللہ اُن صفات سے پاک ہے

160

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

illā ʿibāda l-lahi l-mukh'laṣīna

جو اُس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں

161

فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ

fa-innakum wamā taʿbudūna

پس تم اور تمہارے یہ معبود

162

مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَـٰتِنِينَ

mā antum ʿalayhi bifātinīna

اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے

163

إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ

illā man huwa ṣāli l-jaḥīmi

مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھُلسنے والا ہو۔ 1

164

وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌۭ مَّعْلُومٌۭ

wamā minnā illā lahu maqāmun maʿlūmun

اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے، 1

165

وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ

wa-innā lanaḥnu l-ṣāfūna

اور ہم صف بستہ خدمت گار ہیں

166

وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ

wa-innā lanaḥnu l-musabiḥūna

اور تسبیح کرنے والے ہیں"

167

وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ

wa-in kānū layaqūlūna

یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے

168

لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًۭا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ

law anna ʿindanā dhik'ran mina l-awalīna

کہ کاش ہمارے پاس وہ "ذکر" ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھا

169

لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

lakunnā ʿibāda l-lahi l-mukh'laṣīna

تو  ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے۔ 1

170

فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

fakafarū bihi fasawfa yaʿlamūna

مگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا

171

وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ

walaqad sabaqat kalimatunā liʿibādinā l-mur'salīna

اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں

172

إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ

innahum lahumu l-manṣūrūna

کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی

173

وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ

wa-inna jundanā lahumu l-ghālibūna

اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا۔ 1

174

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍۢ

fatawalla ʿanhum ḥattā ḥīnin

پس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو

175

وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

wa-abṣir'hum fasawfa yub'ṣirūna

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے 1

176

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ

afabiʿadhābinā yastaʿjilūna

کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟

177

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ

fa-idhā nazala bisāḥatihim fasāa ṣabāḥu l-mundharīna

جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے

178

وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍۢ

watawalla ʿanhum ḥattā ḥīnin

بس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دو

179

وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

wa-abṣir fasawfa yub'ṣirūna

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے

180

سُبْحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ

sub'ḥāna rabbika rabbi l-ʿizati ʿammā yaṣifūna

پاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں

181

وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ

wasalāmun ʿalā l-mur'salīna

اور سلام ہے مرسلین پر

182

وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

wal-ḥamdu lillahi rabbi l-ʿālamīna

اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے

اس سورہ کے بارے میں