الواقعة
Al-Waqi'ah
The Inevitable
إِذَا وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ
idhā waqaʿati l-wāqiʿatu
جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ
laysa liwaqʿatihā kādhibatun
تو کوئی اس کے وقوع کو جُھٹلانے والا نہ ہوگا۔ 1
خَافِضَةٌۭ رَّافِعَةٌ
khāfiḍatun rāfiʿatun
وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی۔ 1
إِذَا رُجَّتِ ٱلْأَرْضُ رَجًّۭا
idhā rujjati l-arḍu rajjan
زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی 1
وَبُسَّتِ ٱلْجِبَالُ بَسًّۭا
wabussati l-jibālu bassan
اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے
فَكَانَتْ هَبَآءًۭ مُّنۢبَثًّۭا
fakānat habāan munbathan
کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے
وَكُنتُمْ أَزْوَٰجًۭا ثَلَـٰثَةًۭ
wakuntum azwājan thalāthatan
تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے 1
فَأَصْحَـٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ
fa-aṣḥābu l-maymanati mā aṣḥābu l-maymanati
دائیں بازو والے، 1 سودائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی)کا کیا کہنا
وَأَصْحَـٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ
wa-aṣḥābu l-mashamati mā aṣḥābu l-mashamati
اور بائیں بازو والے، 1 تو بائیں بازو والوں(کی بد نصیبی)کا کیا ٹھکانا
وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلسَّـٰبِقُونَ
wal-sābiqūna l-sābiqūna
اور آگے والے تو پھر آگے والے ہی ہیں۔ 1
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلْمُقَرَّبُونَ
ulāika l-muqarabūna
وہی تو مقرب لوگ ہیں
فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
fī jannāti l-naʿīmi
نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے
ثُلَّةٌۭ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ
thullatun mina l-awalīna
اگلوں میں سے بہت ہوں گے
وَقَلِيلٌۭ مِّنَ ٱلْـَٔاخِرِينَ
waqalīlun mina l-ākhirīna
اور پچھلوں میں سے کم۔ 1
عَلَىٰ سُرُرٍۢ مَّوْضُونَةٍۢ
ʿalā sururin mawḍūnatin
مرصع تختوں پر
مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيْهَا مُتَقَـٰبِلِينَ
muttakiīna ʿalayhā mutaqābilīna
تکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌۭ مُّخَلَّدُونَ
yaṭūfu ʿalayhim wil'dānun mukhalladūna
اُن کی مجلسوں میں اَبَدی لڑکے 1 شرابِ چشمہٴ جاری سے
بِأَكْوَابٍۢ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍۢ مِّن مَّعِينٍۢ
bi-akwābin wa-abārīqa wakasin min maʿīnin
لبریز پیالے کنٹر اور ساغر لیے دوڑتے پھرتے ہونگے
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
lā yuṣaddaʿūna ʿanhā walā yunzifūna
جسے پی کر نہ ان کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا۔ 1
وَفَـٰكِهَةٍۢ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
wafākihatin mimmā yatakhayyarūna
اور وہ اُن کے سامنے طرح طرح کے لذیذ پھل پیش کریں گے جسے چاہیں چن لیں
وَلَحْمِ طَيْرٍۢ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
walaḥmi ṭayrin mimmā yashtahūna
اور پرندوں کا گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندےکا چاہیں استعمال کریں۔ 1
وَحُورٌ عِينٌۭ
waḥūrun ʿīnun
اور ان کے لیے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہونگی
كَأَمْثَـٰلِ ٱللُّؤْلُؤِ ٱلْمَكْنُونِ
ka-amthāli l-lu'lu-i l-maknūni
ایسی حسین جیسے چُھپا کر رکھے ہوئے موتی۔ 1
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
jazāan bimā kānū yaʿmalūna
یہ سب کچھ اُن اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًۭا وَلَا تَأْثِيمًا
lā yasmaʿūna fīhā laghwan walā tathīman
وہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے 1
إِلَّا قِيلًۭا سَلَـٰمًۭا سَلَـٰمًۭا
illā qīlan salāman salāman
جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی۔ 1
وَأَصْحَـٰبُ ٱلْيَمِينِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلْيَمِينِ
wa-aṣḥābu l-yamīni mā aṣḥābu l-yamīni
اور دائیں بازو والے، دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا
فِى سِدْرٍۢ مَّخْضُودٍۢ
fī sid'rin makhḍūdin
وہ بے خار بیریوں، 1
وَطَلْحٍۢ مَّنضُودٍۢ
waṭalḥin manḍūdin
اور تہ بر تہ چڑھے ہوئے کیلوں
وَظِلٍّۢ مَّمْدُودٍۢ
waẓillin mamdūdin
اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں
وَمَآءٍۢ مَّسْكُوبٍۢ
wamāin maskūbin
اور ہر دم رواں پانی
وَفَـٰكِهَةٍۢ كَثِيرَةٍۢ
wafākihatin kathīratin
اور کبھی ختم نہ ہونے والے
لَّا مَقْطُوعَةٍۢ وَلَا مَمْنُوعَةٍۢ
lā maqṭūʿatin walā mamnūʿatin
اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں، 1
وَفُرُشٍۢ مَّرْفُوعَةٍ
wafurushin marfūʿatin
اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے
إِنَّآ أَنشَأْنَـٰهُنَّ إِنشَآءًۭ
innā anshanāhunna inshāan
ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے
فَجَعَلْنَـٰهُنَّ أَبْكَارًا
fajaʿalnāhunna abkāran
اور انہیں باکرہ بنا دیں گے، 1
عُرُبًا أَتْرَابًۭا
ʿuruban atrāban
اپنے شوہروں کی عاشق 1 اور عمر میں ہم سِن۔ 2
لِّأَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِ
li-aṣḥābi l-yamīni
یہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے
ثُلَّةٌۭ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ
thullatun mina l-awalīna
وہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے
وَثُلَّةٌۭ مِّنَ ٱلْـَٔاخِرِينَ
wathullatun mina l-ākhirīna
اور پچھلوں میں سے بھی بہت
وَأَصْحَـٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلشِّمَالِ
wa-aṣḥābu l-shimāli mā aṣḥābu l-shimāli
اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا
فِى سَمُومٍۢ وَحَمِيمٍۢ
fī samūmin waḥamīmin
وہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی
وَظِلٍّۢ مِّن يَحْمُومٍۢ
waẓillin min yaḥmūmin
اور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے
لَّا بَارِدٍۢ وَلَا كَرِيمٍ
lā bāridin walā karīmin
جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ آرام دہ
إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ
innahum kānū qabla dhālika mut'rafīna
یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے
وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلْحِنثِ ٱلْعَظِيمِ
wakānū yuṣirrūna ʿalā l-ḥinthi l-ʿaẓīmi
اور گناہِ عظیم پر اصرار کرتے تھے۔ 1
وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
wakānū yaqūlūna a-idhā mit'nā wakunnā turāban waʿiẓāman a-innā lamabʿūthūna
کہتے تھے "کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ
awaābāunā l-awalūna
اور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں؟"
قُلْ إِنَّ ٱلْأَوَّلِينَ وَٱلْـَٔاخِرِينَ
qul inna l-awalīna wal-ākhirīna
اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہو، یقیناً اگلے اور پچھلے سب
لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَـٰتِ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ
lamajmūʿūna ilā mīqāti yawmin maʿlūmin
ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلْمُكَذِّبُونَ
thumma innakum ayyuhā l-ḍālūna l-mukadhibūna
پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو!
لَـَٔاكِلُونَ مِن شَجَرٍۢ مِّن زَقُّومٍۢ
laākilūna min shajarin min zaqqūmin
تم شجرِ زَقّوم 1 کی غذا کھانے والے ہو
فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ
famāliūna min'hā l-buṭūna
اُسی سے تم پیٹ بھرو گے
فَشَـٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ ٱلْحَمِيمِ
fashāribūna ʿalayhi mina l-ḥamīmi
اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی
فَشَـٰرِبُونَ شُرْبَ ٱلْهِيمِ
fashāribūna shur'ba l-hīmi
تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے
هَـٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ ٱلدِّينِ
hādhā nuzuluhum yawma l-dīni
یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روز جزا میں
نَحْنُ خَلَقْنَـٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ
naḥnu khalaqnākum falawlā tuṣaddiqūna
1 ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟ 2
أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَ
afara-aytum mā tum'nūna
کبھی تم نے غور کیا، یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو
ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلْخَـٰلِقُونَ
a-antum takhluqūnahu am naḥnu l-khāliqūna
اس سے بچّہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟ 1
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ ٱلْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
naḥnu qaddarnā baynakumu l-mawta wamā naḥnu bimasbūqīna
ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے،1 اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَـٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَ
ʿalā an nubaddila amthālakum wanunshi-akum fī mā lā taʿlamūna
کہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے۔ 1
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ
walaqad ʿalim'tumu l-nashata l-ūlā falawlā tadhakkarūna
اپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟ 1
أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ
afara-aytum mā taḥruthūna
کبھی تم نے سوچا، یہ بیج جو تم بوتے ہو
ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلزَّٰرِعُونَ
a-antum tazraʿūnahu am naḥnu l-zāriʿūna
ان سے کھیتیاں تم اُگا تے ہو یا اُن کے اُگانے والے ہم ہیں؟ 1
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَـٰهُ حُطَـٰمًۭا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ
law nashāu lajaʿalnāhu ḥuṭāman faẓaltum tafakkahūna
ہم چاہیں تو ان کھیتیوں کو بھس بنا کر رکھ دیں اور تم طرح طرح کی باتیں بناتے رہ جاؤ
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ
innā lamugh'ramūna
کہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑ گئی
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ
bal naḥnu maḥrūmūna
بلکہ ہمارے تو نصیب ہی پھوٹے ہوئے ہیں
أَفَرَءَيْتُمُ ٱلْمَآءَ ٱلَّذِى تَشْرَبُونَ
afara-aytumu l-māa alladhī tashrabūna
کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا، یہ پانی جو تم پیتے ہو
ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ ٱلْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنزِلُونَ
a-antum anzaltumūhu mina l-muz'ni am naḥnu l-munzilūna
اِسے تم نے بادل سے بر سا یا ہےیا اِ س کے برسانے والے ہم ہیں؟ 1
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَـٰهُ أُجَاجًۭا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ
law nashāu jaʿalnāhu ujājan falawlā tashkurūna
ہم چاہیں تو اُسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں، 1 پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے؟2
أَفَرَءَيْتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى تُورُونَ
afara-aytumu l-nāra allatī tūrūna
کبھی تم نے خیال کیا، یہ آگ جو تم سلگاتے ہو
ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنشِـُٔونَ
a-antum anshatum shajaratahā am naḥnu l-munshiūna
اِس کا درخت 1 تم نے پیدا کیا ہے، یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟
نَحْنُ جَعَلْنَـٰهَا تَذْكِرَةًۭ وَمَتَـٰعًۭا لِّلْمُقْوِينَ
naḥnu jaʿalnāhā tadhkiratan wamatāʿan lil'muq'wīna
ہم نے اُس کو یاد دہانی کا ذریعہ 1 اور حاجت مندوں 2 کے لیےسامان ِ زیست بنا یا ہے
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ
fasabbiḥ bi-is'mi rabbika l-ʿaẓīmi
پس اے نبیؐ ، اپنے رَبِّ عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔ 1
۞ فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ
falā uq'simu bimawāqiʿi l-nujūmi
1 پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی
وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌۭ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ
wa-innahu laqasamun law taʿlamūna ʿaẓīmun
اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے
إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌۭ كَرِيمٌۭ
innahu laqur'ānun karīmun
کہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے، 1
فِى كِتَـٰبٍۢ مَّكْنُونٍۢ
fī kitābin maknūnin
ایک محفوظ کتاب میں ثَبَت، 1
لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلْمُطَهَّرُونَ
lā yamassuhu illā l-muṭaharūna
جسے مُطَہَّرین کےسوا کوئی چُھو نہیں سکتا۔ 1
تَنزِيلٌۭ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
tanzīlun min rabbi l-ʿālamīna
یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے
أَفَبِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ
afabihādhā l-ḥadīthi antum mud'hinūna
پھر کیا اِس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو، 1
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ
watajʿalūna riz'qakum annakum tukadhibūna
اور اِس نعمت میں اپنا حصّہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اِسے جُھٹلاتے ہو؟ 1
فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلْحُلْقُومَ
falawlā idhā balaghati l-ḥul'qūma
تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے
وَأَنتُمْ حِينَئِذٍۢ تَنظُرُونَ
wa-antum ḥīna-idhin tanẓurūna
اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے،
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَـٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ
wanaḥnu aqrabu ilayhi minkum walākin lā tub'ṣirūna
اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے
فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ
falawlā in kuntum ghayra madīnīna
اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچے ہو،
تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
tarjiʿūnahā in kuntum ṣādiqīna
اُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟
فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ
fa-ammā in kāna mina l-muqarabīna
پھر وہ مرنے والا اگر مقربین میں سے ہو
فَرَوْحٌۭ وَرَيْحَانٌۭ وَجَنَّتُ نَعِيمٍۢ
farawḥun warayḥānun wajannatu naʿīmin
تو اس کے لیے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھری جنت ہے
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِ
wa-ammā in kāna min aṣḥābi l-yamīni
اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو
فَسَلَـٰمٌۭ لَّكَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِ
fasalāmun laka min aṣḥābi l-yamīni
تو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تو اصحاب الیمین میں سے ہے
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ
wa-ammā in kāna mina l-mukadhibīna l-ḍālīna
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو
فَنُزُلٌۭ مِّنْ حَمِيمٍۢ
fanuzulun min ḥamīmin
تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ
wataṣliyatu jaḥīmin
اور جہنم میں جھونکا جانا
إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلْيَقِينِ
inna hādhā lahuwa ḥaqqu l-yaqīni
یہ سب کچھ قطعی حق ہے
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ
fasabbiḥ bi-is'mi rabbika l-ʿaẓīmi
پس اے نبیؐ ،اپنے رَبِّ عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔ 1