51

الذاريات

Adh-Dhariyat

The Winnowing Winds

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آیات 60
پارہ 26-27
صفحہ 520-523
قسم مکی
نزول کی ترتیب 67
0:00 / 0:00
آیت: 1 / 60
1

وَٱلذَّٰرِيَـٰتِ ذَرْوًۭا

wal-dhāriyāti dharwan

قسم ہے اُن ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں

2

فَٱلْحَـٰمِلَـٰتِ وِقْرًۭا

fal-ḥāmilāti wiq'ran

پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں۔ 1

3

فَٱلْجَـٰرِيَـٰتِ يُسْرًۭا

fal-jāriyāti yus'ran

پھر سبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں

4

فَٱلْمُقَسِّمَـٰتِ أَمْرًا

fal-muqasimāti amran

پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں، 1

5

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌۭ

innamā tūʿadūna laṣādiqun

حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جارہا ہے 1 وہ سچی ہے

6

وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعٌۭ

wa-inna l-dīna lawāqiʿun

اور جزائے اعمال ضرور پیش آنی ہے۔1

7

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْحُبُكِ

wal-samāi dhāti l-ḥubuki

قسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی، 1

8

إِنَّكُمْ لَفِى قَوْلٍۢ مُّخْتَلِفٍۢ

innakum lafī qawlin mukh'talifin

(آخرت کے بارے میں) تمہاری بات ایک دوسرے سےمختلف ہے۔ 1

9

يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

yu'faku ʿanhu man ufika

اس سے وہی بر گشتہ ہوتا ہے جو حق سے پِھرا ہوا ہے۔ 1

10

قُتِلَ ٱلْخَرَّٰصُونَ

qutila l-kharāṣūna

مارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے، 1

11

ٱلَّذِينَ هُمْ فِى غَمْرَةٍۢ سَاهُونَ

alladhīna hum fī ghamratin sāhūna

جو جہالت میں غرق اور غفلت میں مدہوش ہیں۔ 1

12

يَسْـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلدِّينِ

yasalūna ayyāna yawmu l-dīni

پوچھتے ہیں آخر وہ روز جزاء کب آئے گا؟

13

يَوْمَ هُمْ عَلَى ٱلنَّارِ يُفْتَنُونَ

yawma hum ʿalā l-nāri yuf'tanūna

وہ اُس روز آئے گا جب یہ لوگ آگ پر تپائے  جائیں گے۔ 1

14

ذُوقُوا۟ فِتْنَتَكُمْ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تَسْتَعْجِلُونَ

dhūqū fit'natakum hādhā alladhī kuntum bihi tastaʿjilūna

(اِن سے کہا جائےگا) اب چکھو مزا اپنے فتنے کا۔1 یہ وہی چیز ہےجس کے لیے تم جلدی مچارہے تھے۔ 2

15

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍ

inna l-mutaqīna fī jannātin waʿuyūnin

البتہ متّقی لوگ 1 اُس روز باغوں اور چشموں میں ہوں گے

16

ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ

ākhidhīna mā ātāhum rabbuhum innahum kānū qabla dhālika muḥ'sinīna

جو کچھ ان کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے۔ 1 وہ اُس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے

17

كَانُوا۟ قَلِيلًۭا مِّنَ ٱلَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ

kānū qalīlan mina al-layli mā yahjaʿūna

راتوں کو کم ہی سوتے تھے۔ 1

18

وَبِٱلْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ

wabil-asḥāri hum yastaghfirūna

پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے تھے،1

19

وَفِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّۭ لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ

wafī amwālihim ḥaqqun lilssāili wal-maḥrūmi

اور ان کے مالوں میں حق تھا سائل اور محروم کے لیے۔1

20

وَفِى ٱلْأَرْضِ ءَايَـٰتٌۭ لِّلْمُوقِنِينَ

wafī l-arḍi āyātun lil'mūqinīna

زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے لیے، 1

21

وَفِىٓ أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ

wafī anfusikum afalā tub'ṣirūna

اور خود تمہارے اپنے وجود میں ہیں۔ 1 کیا تم کو سُوجھتا نہیں؟

22

وَفِى ٱلسَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ

wafī l-samāi riz'qukum wamā tūʿadūna

آسمان ہی میں ہے تمہارا رزق بھی اور وہ چیز بھی جس کاتم سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔ 1

23

فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِنَّهُۥ لَحَقٌّۭ مِّثْلَ مَآ أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ

fawarabbi l-samāi wal-arḍi innahu laḥaqqun mith'la mā annakum tanṭiqūna

پس قسم ہے آسمان اور زمین کے مالک کی، یہ بات حق ہے، ایسی ہی یقینی جیسے تم بول رہے ہو

24

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ ٱلْمُكْرَمِينَ

hal atāka ḥadīthu ḍayfi ib'rāhīma l-muk'ramīna

1 اے نبی ؐ ، ابراہیم ؑ کے معزز مہمانوں کی حکایت بھی تمہیں پہنچی ہے؟2

25

إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَـٰمًۭا ۖ قَالَ سَلَـٰمٌۭ قَوْمٌۭ مُّنكَرُونَ

idh dakhalū ʿalayhi faqālū salāman qāla salāmun qawmun munkarūna

جب وہ اُس کے ہاں آئے تو کہا آپ کو سلام ہے۔ اُس نے کہا ”آپ لوگوں کو بھی سلام ہے1۔۔۔۔ کچھ ناآشنا سے لوگ ہیں۔“

26

فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجْلٍۢ سَمِينٍۢ

farāgha ilā ahlihi fajāa biʿij'lin samīnin

پھر وہ چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا 1، اور ایک موٹا تازہ بچھڑا 2لاکر

27

فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

faqarrabahu ilayhim qāla alā takulūna

مہمانوں کے آگے پیش کیا اُس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں؟

28

فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةًۭ ۖ قَالُوا۟ لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَـٰمٍ عَلِيمٍۢ

fa-awjasa min'hum khīfatan qālū lā takhaf wabasharūhu bighulāmin ʿalīmin

پھر وہ اپنے دل میں ان سے ڈرا۔ 1 انہوں نےکہا ڈریے نہیں، اور اُسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مژدہ سنایا۔ 2

29

فَأَقْبَلَتِ ٱمْرَأَتُهُۥ فِى صَرَّةٍۢ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌۭ

fa-aqbalati im'ra-atuhu fī ṣarratin faṣakkat wajhahā waqālat ʿajūzun ʿaqīmun

یہ سُن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پِیٹ لیا اور کہنے لگی ، ”بوڑھی، بانجھ!“ 1

30

قَالُوا۟ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْعَلِيمُ

qālū kadhāliki qāla rabbuki innahu huwa l-ḥakīmu l-ʿalīmu

انہوں نے کہا”یہی کچھ فرمایا ہے تیرے رب نے، وہ حکیم ہے اور سب کچھ جانتا ہے۔“1

31

۞ قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ

qāla famā khaṭbukum ayyuhā l-mur'salūna

ابراہیم ؑ نے کہا ، اے فرستادگانِ الہٰی ، کیا مہم آپ کو درپیش ہے؟1

32

قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍۢ مُّجْرِمِينَ

qālū innā ur'sil'nā ilā qawmin muj'rimīna

انہوں نے کہا”ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں 1

33

لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةًۭ مِّن طِينٍۢ

linur'sila ʿalayhim ḥijāratan min ṭīnin

تاکہ اُس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسا دیں

34

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ

musawwamatan ʿinda rabbika lil'mus'rifīna

جو آپ کے رب کے ہاں حد سے گزر جانے والوں کے لیے نشان زدہ ہیں“1

35

فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

fa-akhrajnā man kāna fīhā mina l-mu'minīna

1 پھر ہم نے ان سب لوگوں کو نکال لیا جو اس بستی میں مومن تھے

36

فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍۢ مِّنَ ٱلْمُسْلِمِينَ

famā wajadnā fīhā ghayra baytin mina l-mus'limīna

اور وہاں ہم نے ایک گھر کےسوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا۔ 1

37

وَتَرَكْنَا فِيهَآ ءَايَةًۭ لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ

wataraknā fīhā āyatan lilladhīna yakhāfūna l-ʿadhāba l-alīma

اس کے بعد ہم  نے وہاں بس ایک نشانی ان لوگوں کے لیے چھوڑ دی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہوں۔1

38

وَفِى مُوسَىٰٓ إِذْ أَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَـٰنٍۢ مُّبِينٍۢ

wafī mūsā idh arsalnāhu ilā fir'ʿawna bisul'ṭānin mubīnin

اور(تمہارے لیے نشانی ہے) موسیٰؑ کے قصے ہیں۔ جب ہم نے اسے صریح سَنَد کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا 1

39

فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِۦ وَقَالَ سَـٰحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌۭ

fatawallā biruk'nihi waqāla sāḥirun aw majnūnun

تو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنون ہے۔ 1

40

فَأَخَذْنَـٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَـٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌۭ

fa-akhadhnāhu wajunūdahu fanabadhnāhum fī l-yami wahuwa mulīmun

آخر کار ہم نے اُسے اور اس کے لشکروں  کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا  اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا۔ 1

41

وَفِى عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلْعَقِيمَ

wafī ʿādin idh arsalnā ʿalayhimu l-rīḥa l-ʿaqīma

اور (تمہارے لیے نشانی ہے) عاد میں، جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بے خیر ہوا بھیج دی

42

مَا تَذَرُ مِن شَىْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَٱلرَّمِيمِ

mā tadharu min shayin atat ʿalayhi illā jaʿalathu kal-ramīmi

کہ جس چیز پر بھی وہ گزر گئی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا۔1

43

وَفِى ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا۟ حَتَّىٰ حِينٍۢ

wafī thamūda idh qīla lahum tamattaʿū ḥattā ḥīnin

اور (تمہارے لیے نشانی ہے) ثمود میں ، جب ان سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو۔ 1

44

فَعَتَوْا۟ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ

faʿataw ʿan amri rabbihim fa-akhadhathumu l-ṣāʿiqatu wahum yanẓurūna

مگر اس تنبیہ پر بھی انہوں نے اپنے رب کےحکم سے سرتابی کی۔ آخر کار ان کے دیکھتے دیکھتےایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب 1 نے ان کو آلیا۔

45

فَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ مِن قِيَامٍۢ وَمَا كَانُوا۟ مُنتَصِرِينَ

famā is'taṭāʿū min qiyāmin wamā kānū muntaṣirīna

پھر نہ ان میں اٹھنے کی سکت تھی اور نہ وہ اپنا بچاؤ کر سکتے تھے۔1

46

وَقَوْمَ نُوحٍۢ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًۭا فَـٰسِقِينَ

waqawma nūḥin min qablu innahum kānū qawman fāsiqīna

اور ان سب سے پہلے ہم نے نوحؑ کی قوم کو ہلاک کیا کیونکہ وہ فاسق لوگ تھے

47

وَٱلسَّمَآءَ بَنَيْنَـٰهَا بِأَيْي۟دٍۢ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ

wal-samāa banaynāhā bi-aydin wa-innā lamūsiʿūna

1 آسمان کو ہم نے اپنے زور سے بنایا ہے اور ہم اس کی قدرت رکھتے ہیں۔ 2

48

وَٱلْأَرْضَ فَرَشْنَـٰهَا فَنِعْمَ ٱلْمَـٰهِدُونَ

wal-arḍa farashnāhā faniʿ'ma l-māhidūna

زمین کو ہم نے بچھایا ہے اور ہم بڑے اچھے ہموار کرنے والے ہیں۔ 1

49

وَمِن كُلِّ شَىْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

wamin kulli shayin khalaqnā zawjayni laʿallakum tadhakkarūna

اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں، 1 شاید کہ تم اس سے سبق لو۔ 2

50

فَفِرُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ

fafirrū ilā l-lahi innī lakum min'hu nadhīrun mubīnun

تو دوڑو اللہ کی طرف، میں تمہارے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں

51

وَلَا تَجْعَلُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ

walā tajʿalū maʿa l-lahi ilāhan ākhara innī lakum min'hu nadhīrun mubīnun

اور نہ بناؤ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود، میں تمہارے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں۔1

52

كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا۟ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

kadhālika mā atā alladhīna min qablihim min rasūlin illā qālū sāḥirun aw majnūnun

یونہی ہو تا رہا ہے، ان سے پہلے کی قوموں کے پاس بھی کوئی رسول ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ یہ ساحر ہے یا مجنون 1

53

أَتَوَاصَوْا۟ بِهِۦ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌۭ طَاغُونَ

atawāṣaw bihi bal hum qawmun ṭāghūna

کیا ان سب نے آپس میں اس پر کوئی سمجھوتہ کر لیا ہے؟ نہیں، بلکہ یہ سب سر کش لوگ ہیں۔ 1

54

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٍۢ

fatawalla ʿanhum famā anta bimalūmin

پس اے نبی ؐ ، ان سے رخ پھیر لو، تم پر کچھ ملامت نہیں 1

55

وَذَكِّرْ فَإِنَّ ٱلذِّكْرَىٰ تَنفَعُ ٱلْمُؤْمِنِينَ

wadhakkir fa-inna l-dhik'rā tanfaʿu l-mu'minīna

البتہ نصیحت کرے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے۔ 1

56

وَمَا خَلَقْتُ ٱلْجِنَّ وَٱلْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ

wamā khalaqtu l-jina wal-insa illā liyaʿbudūni

میں نے جِنّ اور انسانوں کو اس کے سوا کسی کام کے لیے پیدا نہیں کیا ہے کہ وہ میری بندگی کریں 1

57

مَآ أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍۢ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ

mā urīdu min'hum min riz'qin wamā urīdu an yuṭ'ʿimūni

میں ان سے کوئی رزق نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں۔ 1

58

إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلْقُوَّةِ ٱلْمَتِينُ

inna l-laha huwa l-razāqu dhū l-quwati l-matīnu

اللہ تو خود ہی رزّاق ہےبڑی قوت والا اور زبردست۔ 1

59

فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذَنُوبًۭا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَـٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ

fa-inna lilladhīna ẓalamū dhanūban mith'la dhanūbi aṣḥābihim falā yastaʿjilūni

پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے 1 ان کے حصے کا بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے جیسا اِنہی جیسے لوگوں کو اُن کے حصے کا مل چکا ہے، اس کے لیے یہ لوگ جلدی نہ مچائیں۔ 2

60

فَوَيْلٌۭ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن يَوْمِهِمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ

fawaylun lilladhīna kafarū min yawmihimu alladhī yūʿadūna

آخر کو تباہی ہے کفر کرنے والوں کے لیے اُس روز جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے

اس سورہ کے بارے میں